اسلام آباد ( ای پی آئی )سینئر صحافی محسن بیگ نے شفاف اور آزادانہ انتخابات کے حوالہ سے الیکشن کمیشن کو ”بے اختیار” قرار دے دیا

نجی ٹی وی چینل پر پروگرام کے دوران میزبان کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی طرف سے صاف اور شفاف انتخابات کے حوالہ مطالبہ کے حوالہ سے سوال کے جواب میں کہا کہ پہلے کبھی ہوئے ہیں صاف اور شفاف الیکشن اگر پہلے کبھی ہوئے ہیں تو اب بھی امید رکھی جاسکتی ہے

آئندہ انتخابات میں لیول پلینگ فیلڈ کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ لیول پلنگ فیلڈ والے کس سے مطالبہ کررہے ہیں پہلے یہ تو بتائیں یہ اگر الیکشن کمیشن سے لیول پلینگ فیلڈ مانگ رہے ہیں تواس کا اختیار بھی کہاں ہے کہ وہ کسی کو الیکشن میں لیول پلینگ فیلڈ دے

ان کا کہنا تھا کہ جس ریاست میں ہم رہتے ہیں اس میں کبھی کسی کو لیول پلینگ فیلڈ ملتی ہے اور کبھی کسی کو دی جاتی ہے

بیلٹ پیپر پر تمام سی جماعتوں کے نشان کی موجودگی کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایک پارٹی کو پہلی دفعہ اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سے قبل دو بڑی جماعتیں اس طرح کی صورتحال سے گزر چکی ہیں

انہوں نے آئندہ انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کو سہولت دینے کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 2018ء میں کس کو یہ سہولت دی گئی جب سب کو اندر کردیا گیا تھا لوگوں پر کیسز بناکر ان کو الیکشن سے آئوٹ کردیا گیا