اسلام آباد (ای پی آئی )پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شعیب شاہین نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی گرفتاری کی ذمے داری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک پر ڈال دی۔
انھوں نے کہا کہ اسد قیصر نے پرویز خٹک کے ایک حریف کو پی ٹی آئی میں شامل کروایا تھا اس لئے اسد قیصر کی معلومات کے مطابق پرویز خٹک کا ان کی گرفتاری میں کردار ہے۔
یاد رہے کہ اسد قیصر کو دو روز قبل اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کئے تھے۔
اس سے قبل شعیب شاہین نے بیان دیا تھا کہ نگران حکومت گرفتاریوں سے ثابت کرنا چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی کو کرش کرنا ہے۔


