خبر نمبر 1

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی فضا انتہائی زہریلی ایئر کوالٹی انڈیکس انتہائی سنگین حد 700 بھی کراس کر گیا سموگ کی وجہ سے سانس لینا بھی وبال جان شہریوں کو آنکھوں میں جلن اور گلے میں خراش کا سامنا میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں آسمان دھوئیں کی ایک موٹی تہہ میں چھپ گیا ہے عوام کو گھروں سے غیر ضروری نہ نکلنے کی ہدایات دہلی میں شیڈول کرکٹ ٹیموں کے ٹریننگ سیشن بھی منسوخ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں ہوٹلوں تک محدود کل کا میچ بھی خطرے میں پڑ گیا۔۔۔

خبر نمبر 2

امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں وقفہ لانے پر پیشرفت ہوئی جبکہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے عرب رہنماؤں کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کر دیا۔۔۔

خبر نمبر 3

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان کی دہشت گردی کے واقعات پر سوشل میڈیا پر منفی پروپگنڈے کی مذمت کہتے ہیں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں اور شہادتوں کا مذاق اڑانا ملک و قوم سے غداری ہے بھارتی رااور ایک مخصوص جماعت کا میڈیا سیل تمام حدود پار کر چکا ہے۔۔۔

خبر نمبر 4

کراچی میں کریمنلز کی سرعام وارداتیں گلشن حدید میں شہری سے صرف آٹھ سیکنڈ میں آٹھ لاکھ روپے چھین لیے گئے سی سی ٹی وی فٹیج بھی سامنے آگئی لاہور ناظم آباد بلاک سی میں فائرنگ سے شہری زخمی بلوچ کالونی پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ دو ملزم گرفتار پاپوش نگر پولیس نے گھروں میں ڈکیتی کرنے والے ملزم اور ساتھی ملزمہ کو پکڑ لیا۔۔۔

خبر نمبر 5

قومی ایر لائن کا ایندھن بحران برقرار فضائی آپریشن معمول پر نہ آ سکا پی آئی اے اندرون و بیرون ملک سے آنے اور جانے والی 14 پروازیں منسوخ کراچی سے سکھر گوادر اور دبئی کے لیے پروازیں اڑان نہیں بھریں گی۔۔۔

خبر نمبر 6

بھارت میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور تنظیموں پر بدترین کریک ڈان جاری بھارتی حکومت اپنی پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں کے خلاف بدترین ہتھکنڈے اپنانے میں مصروف بھارتی سرکار کی جانب سے سیاسی کارکنوں اور اقلیتوں پر ظالمانہ کاروائیاں ایمنسٹری انٹرنیشنل انڈیا نے فیٹف سے بھارتی کاروائیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔۔۔

خبر نمبر 7

نیپال میں ہولناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 157 ہو گئی زلزلہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کاروائیاں جاری خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکیں تباہ ہوئیں متاثرہ علاقوں تک ہیوی مشینری پہنچانا مشکل ہو گیا۔۔۔

خبر نمبر 8

اور لاہور لاہور اے فیسٹیول جلانی پارک میں رونقیں عروج پر پہنچ گئی خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں شہریوں کے فیسٹیول میں آمد کھانوں کے سٹورز پر فیملیز نے آلو کے پراٹھے اور گول گپے بھی کھائے۔۔۔