خبر نمبر 1

دلی میں سانس لینا دشوار فضائی آلودگی سنگین سموگ سے بھارت میں ورلڈکپ کی ٹیمیں پریشان سری لنکا نے ہفتے کو ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیابنگلہ دیشی اسکواڈ کی ماسک پہن کر ٹریننگ فضائی آلودگی میں دلی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر
صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں آئی سی سی پلیئرز کی صحت کی حفاظت ہوگی آئی سی سی کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم میں بیٹھنے کا کہا جائے گااسٹیڈیم کے اطراف پانی کے چھڑکاؤ کا بھی پلان

خبر نمبر 2
سمو گ ایمرجنسی اور دھواں چھوڑتی فیکٹریاں
گاڑیوں اور بھٹوں کے خلاف ایکشن کے احکامات
لاہور کے سموگ میں خاطرخواہ کمی نہ آسکی
لاہور آج بھی متاثر آلودہ شہروں میں دوسرا نمبر
موٹروے ایم فور ساہیوال، گوجرہ، فیصل آباد تک بند
منگلا سیالکوٹ اوکاڑا سمیت کئی شہروں میں دھند

خبر نمبر3

کوئٹہ میں کانگو وائرس میں مبتلا ڈاکٹر چل بسے
ڈاکٹر کو کل کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا
ڈاکٹر شکراللہ تین روز قبل کانگو وائرس سے متاثر ہوئے تھے
پانچ ڈاکٹر سمیت عملے کے آٹھ افراد وائرس کا شکار
آٹھ میں سے سات افراد تشویش ناک حالت میں کراچی منتقل
کوئٹہ کے سول ہسپتال، شیخ زید، فاطمہ جناح میں وارڈ قائم

خبر نمبر4

جان لیوا کانگو وائرس جانوروں سے منتقل ہوتا ہے
وائرس قریبی افراد، چھونے سے منتقل ہو سکتا ہے
دنیا بھر میں کانگو وائرس سے متاثر ہونے والوں میں ڈاکٹرز اور نرسز بھی شامل
مریض کی تدفین میں بھی احتیاط کریں، میت کو چھونے سے بھی وائرس لگ سکتا ہے، ڈبلیو ایچ او

خبر نمبر5

فخر پاکستان نے کیوی باولنگ تہس نہس کر دی،
81 گیندوں پر 126 رن بنا کر ٹیم کو فتح دلوائی
402 کے تعاقب میں فخر کی دھواں دھار اننگز
11 چھکے، 8 چوکے لگائے 126 رن بنائے
بارش کی وجہ سے کھیل دو مرتبہ روکنا پڑا
پاکستان ڈی ایل میتھڈ کے تحت 21 رنز سے جیتا
بابر کے 66 رن چھ چوکے اور دو چھکے شامل
میچ ختم ہوا تو پاکستان نے 200 رن بنائے تھے

خبر نمبر6

سینچری بنانے والے فخر زمان پلیئر آف دی میچ قرار
میچ میں فخر نے 11 بلند و بالا چھکے لگائے
شاہد آفریدی کا زیادہ چھکوں کا ریکارڈ برابر کیا
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا فخر کو فون
زکا اشرف کا فخر کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
فخر کے اہل خانہ بھی ان کی پرفارمنس پر نہال
بیٹے نے کہا پاپا آپ بہت اچھا کھیلے پاکستان زندہ باد

خبر نمبر7

شمالی غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری تیز
علاقہ خالی کرنے کے لیے چار گھنٹے کی مہلت کا اعلان
محفوظ روٹ پر اسرائیل کئی قافلوں کو نشانہ بنا چکا
رات بھر غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری جاری
المغازی کیمپ میں بچوں سمیت 51 فلسطینی شہید
شہداء کی تعداد 9500 ہو گئی 25 ہزار سے زائد زخمی
سیز فائر سے حماس منظم ہو سکتی ہے انٹونی بلنکن
بلنکن کے دورے سے پہلے مغربی کنارے میں حملے تیز

خبر نمبر8

غزہ میں اسرائیلی فورسز پر حملے، شدید مزاحمت
حماس نے راکٹوں سے اسرائیلی ٹینک تباہ کر دیے
غزہ میں گھسنے پر اسرائیلی فورسز کو مزاحمت کا سامنا
حماس نے ٹینک تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی
حماس بریگیڈز کو شدید نقصان پہنچایا گیا، اسرائیل

خبر نمبر9

واشنگٹن میں فلسطین کے لیے سب سے بڑا مظاہرہ
وائٹ ہاؤس پر بائیڈن تم چھپ نہیں سکتے کے نعرے
بنجامن فرینکلن کے مجسمے کو فلسطینی مفلر پہنا دیا گیا
نیویارک میں بھی اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہرہ
فلسطین کو آزاد کرو اور اسرائیل دہشت گرد، کے نعرے
ہزاروں اسرائیلی نیتن یاہو کے خلاف سراپا احتجاج
مظاہرین رکاوٹیں توڑتے ہوئے نیتن یاہو کے گھر پہنچ گئے اسرائیلی وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

خبر نمبر10

امریکہ کی پھر غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی حمایت
عرب وزرائے خارجہ کے ہمراہ بلنکن کی نیوز کانفرنس
اسرائیل شہریوں کی حفاظت کے اقدام کرے، بلنکن
حماس کو فلسطینیوں سے کوئی دلچسپی نہیں
جنگ بندی سے حماس کو منظم ہونے کا موقع ملے گا
امداد اور غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے وقفہ ہو سکتا ہے

خبر نمبر 11

غزہ میں وحشیانہ حملوں کو دفاع نہیں کہہ سکتے، اردن
غزہ میں غیر مشروط فوری جنگ بندی ناگزیر ہے، مصر

خبر نمبر 12

فلسطین میں جاری عمل ناقابل برداشت ہے، اوباما
ہم سب اس میں شریک ہیں، سابق امریکی صدر،
صدر علوی کو مستعفی ہو جانا چاہیے، اسحاق ڈار
صدر اخلاقی جرات دکھاتے ہوئے استعفی دیں