خبر نمبر01
فواد چودھری پر شہری سے 50 لاکھ روپے فراڈ کا الزام، پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ،اسلام آباد پولیس فواد چودھری کو منہ پر کپڑا ڈال کر بکتر بند گاڑی میںلائی ،فراڈ کیا ہوتا تو کیا پی ڈی ایم حکومت شوہر کو چھوڑتی، اہلیہ حبا فواد کی عدالت کے باہر گفتگو
خبر نمبر2
نوازشریف اور شہباز شریف وزیراعظم نہیں بنیں گے پرانے ساتھی جاوید ہاشمی کی پیش گوئی سماء سے گفتگو میں کہا مینار پاکستان پر جلسہ گیم چینجر ثابت نہیں ہوا جلسے کے لیے دعوت نہ دینے کا شکوہ نون لیگ کے ٹکٹ میں الیکشن میں حصہ نہ لینے کا بھی اشارہ
خبر نمبر3
نواز شریف کی واپسی ڈیل کا نتیجہ لگتی ہے انہیں عدالتوں سے غیر معمولی ریلیف مل رہا ہے، استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اسحاق خاکوانی کی گفتگو کہا نواز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی اپنے دل سے غصہ نہیں نکالتے لیول پلینگ فیلڈ کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے تحفظات درست ہیں
خبر نمبر4
تحریک لبیک کااسلام آباد میں طوفان الاقصی ملین مارچ ،تمام راستوں پر کنٹینرز لگا کر ریڈ زون مکمل طور پر سیل، 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات، ایوب چوک، ایکسپریس چوک اور نادرہ چوک سے تمام راستے بند
خبر نمبر5
کرکٹ کی عالمی جنگ بھارت کی ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کا پہلا پروٹیز کا دوسرا نمبر دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔
خبر نمبر6
نیوزی لینڈ کو ہرانے کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل کے لیے امیدیں روشن گرین شرٹس کو آخری میچ انگلینڈ سے جیتنا ہوگا سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو ہرایا یا میچ بارش کی نظر ہوا تو شاہینوں کا سیمی فائنل پکا ہوگا اگر سری لنکا نیوزی لینڈ کو ہرانے میں ناکام رہا تو پھر پاکستان کو انگلینڈ سے بہتر رن ریٹ پر جیتنا ہوگا، پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور افغانستان بھی فائنل فور کی ریس میں شامل
خبر نمبر 7
عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن متحرک، تمام اضلاع سے نجی تعلیمی اداروں اور اساتذہ کی تفصیلات طلب، سرکاری عمارتیں کم ہوئیں تو پولنگ سٹیشن نجی سکولوں میں بنیں گے ۔


