خبر نمبر 1

اسرائیلی فورسز کے مغربی کنارے میں حملے تیز، گھر پر ٹینک شکن راکٹ سے حملہ تین فلسطینی شہید، نابلوس، رام اللہ، جنین سے 46 فلسطینی زیر حراست، غزہ میں اسرائیلی فوج اور حماس میں لڑائی جاری

خبر نمبر 2

کراچی میں تین یو سی چیئرمین تین کونسلرز کے بلدیاتی انتخابات، میئر کراچی مرتضی وہاب صدر ٹاؤن جبکہ ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد گڈاپ ٹاؤن سے لڑ رہے ہیں، بلدیاتی الیکشن کی پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی

خبر نمبر 3

مشرق وسطی میں جنگی صورتحال کے باعث غور، پٹرولیم کے اسٹریٹجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ، سٹوریج فوری طور پر بڑھانی ہوگی، پٹرولیم ڈویژن،پیٹرولیم ذخائر پی ایس او کے ذریعے رکھے جائیں گے، اس وقت 21 دن کے لیے پیٹرولیم ذخیرہ رکھنا لازم ہے، اوگرا عالمی ماہرین سے نیا فریم ورک فوری بنوائے گا۔

خبر نمبر 4

رحیم یار خان میں شوہر کا بیوی پر مبینہ تشدد، خاتون کی درخواست پر کارروائی شروع ہو گئی

خبر نمبر 5

غزہ پر ایٹم بم گرانا خارج از امکان نہیں، انتہا پسند وزیر امیچائی ایلی یاہو کا انٹرویو میں جواب،فلسطینیوں کو آئرلینڈ یا کسی صحرا میں چلے جانے کا مشورہ، بیان سے اسرائیلی حکومت اور اپوزیشن بھی پریشان، ایٹم بم کے استعمال کا بیان حقیقت کے منافی قرار دے دیا، تنقید کے بعد جنونی یہودی وزیر بھی بیان سے پھر گیا۔