اسلام آباد(ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وکیل سلمان صفدر کی جانب سے سائفر کیس میں 8 وکلاء کی جیل میں انٹری کی لسٹ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی ۔

سائفر کیس میں خصوصی عدالت میں 8وکلا کی جیل انٹری کی لسٹ جمع کرائی گئی،وکلا میں سلمان صفدر، عمیر خان نیازی، سکندر ذوالقرنین سلیم شامل ہیں،خالد یوسف، احمد مسار، سہیل خان، نیاز اللہ نیازی اور عثمان ریاض گل بھی وکلا بھی شامل ہیں،

استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اڈیالہ جیل حکام کو ہدایت دے کہ وکلا کی جیل انٹری میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔