لاہور(ای پی آئی ) سابق کاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی کی جانب سےبچوں کا نام کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے انٹراکورٹ اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
تفصیل کے مطابق کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں فرح شہزادی کے بچوں کا نام کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے دائر انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،
جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے کہاکہ فریقین دو ہفتوں میں بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے پر جواب دیں، اپیل پر مزید سماعت 2ہفتوں تک ملتوی کردی گئی۔


