خبرنمبر1
نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری، غزہ میں خوفناک مناظر، جنونی صیہونی فورسز کے ایک رات میں ڈھائی ہزار حملے، ہر طرف تباہ، غزہ کھنڈر بن گیا، غزہ میں انٹرنیٹ سروس ایکبار پھر منقطع، صیہونی فورسز کا المغازی کیمپ پر بڑا حملہ، شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 9ہزار700سے زائد ہو گئی ۔ شہدامیں 4880 بچے اور 2550خواتین شامل ، 32ہزار سے زائد زخمی ، 15لاکھ سے زائد شہری بے گھر ہو چکے ۔
خبرنمبر2
غزہ میں خاندان کے خاندان اجڑ گئے ، صیہونی فورسز کی اسپتالوں کے اطراف شدید بمباری، غزہ میں اسکول، مساجد اور عمارتیں زمین بوس، جبالیہ ، البریج ، المغازی پناہ گزین کیمپوں پر بدترین بمباری، ہر طرف لاشوں کے ڈھیر،بچ جانے والوں کی چیخ و پکار، جبالیہ کیمپ کو پانی فراہم کرنے والی سب سے بڑی پائپ لائن تباہ ہونے سے پانی کی شدید قلت ، اسپتال مردہ خانوں میں تبدیل، خوراک ، ادویات نہ ہونے سے اموات میں اضافےکا خدشہ،
خبرنمبر3
غزہ میں جنگ کیخلاف ہر طبقہ آواز اٹھانے لگا، امریکی شوبز کا جوبائیڈن کے نام کھلا خط،شوبز سے ملحقہ شخصیات کے دستخط، سلینا گومز، بیلا حدید ، گیگی حدید ، زین ملک دستخط کرنے والوں میں شامل، خط میں جوبائیڈن سے غزہ میں جنگ رکوانے ، جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔
خبرنمبر4
انجلینا جولی کے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر اداکارہ کے والد تلملا اٹھے، جان وائٹ نے انجلینا جولی کے بیان پر شدید مایوسی کااظہار کیا۔ کہا میری بیٹی کے اس اقدام پر مجھے بہت مایوسی ہوئی ۔ چند روز قبل انجلینا جولی نے نہتے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی تھی ۔
خبرنمبر5
انکل کیا مجھے قبرستان لے کر جا رہے ہیں؟جبالیہ کیمپ کے ملبے سے نکالی گئی بچی کے سوال نے سب کو رلا دیا۔ امدادی ٹیموں نے دلاسا دیا نہیں پیاری بیٹی تم تو چاند جیسی ہو ، بچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائر ل ویڈیو نے دیکھنے والوں کو دکھی کر دیا۔
خبرنمبر6
اسرائیل کا غزہ کی پٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا دعوی، غزہ کو جنوبی اور شمالی حصوں میں تقسیم کیا،کسی بھی منظر نامے کے لیے تیار ہیں، بڑے حملے آنے والے دنوں میں بھی جاری رہیں گے ، ترجمان اسرائیلی فوج ڈینیل ہاگری
خبرنمبر7
اسرائیل کا حماس کے القسام بریگیڈ کو شدید نقصان پہنچانے کا دعوی، حماس کے مواصلاتی مرکز اور سرنگوں کے نیٹ ورک کو تباہ کردیا، اسرائیلی فورس حماس کے چیف کو تلا ش کر کے ختم کر دے گی ۔ اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی
خبرنمبر8
غزہ میں نسل کشی کے خلاف خط پر دستخط کیوں کیے؟نیویارک ٹائمز نے خاتون صحافی سے استعفی لے لیا۔ مذمتی خط اسرائیل کی حماس کے خلاف جنگ نسل کشی ہے پر دستخط کیے تھے ، خط پر دنیا کے معروف صحافیوں ، ادیبوں کے دستخط موجود ہیں ۔
خبرنمبر9
مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں خالد مشعل ، اسماعیل ہانیہ سے ملاقات، مسئلہ فلسطین پر تفصیلی گفتگو، سربراہ جے یو آئی فضل الرحمان کا فلسطینیوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ ، اسرائیل قبلہ اول کو ہیکل میں بدلنے کی مذموم کوشش کررہا ہے ۔ اسرائیل کے حمایتی حکمرانوں کے ہاتھ بچوں کے خون سے رنگے ہیں ۔ فلسطینی امت مسلمہ کی طرف سے فرض ادا کررہے ہیں ۔ عملی میدان مین فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت آ گیا، مولانا فضل الرحمان کی گفتگو، انسانی حقوق کے دعویدار ممالک ہتھیار لے کر تل ابیب پہنچ رہے ہیں ، مسلم امہ فلسطینی بھائیوں کی حمایت کیلئے میدان میں نکلے اپنی ماؤں بہنوں کی حمایت کرے ۔ اسماعیل ہانیہ کی اپیل، کشمیر ، فلسطین پر مظالم انسانی حقوق کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہیں ، خالد مشعل
خبرنمبر10
انتہا پسند اسرائیلی وزیر غزہ پر ایٹمی حملے کی دھمکی کے بعد اپنے بیان سے مکر گئے ۔ غزہ پر ایٹمی بم گرانا خارج از امکان نہیں ،فلسطینیوں کو آئرلینڈ یا کسی صحرا چلے جانا چاہیے ، امیچے ایلی یاہوکی انٹرویو میں دھمکی، صیہونی وزیر ہر طرف سے تنقید کے بعد اپنے بیان سے منحرف ہو گئے ۔ ایٹمی حملے کا بیان حقیقت پسندانہ نہیں ، نیتن یاہو کی وضاحت
خبرنمبر11
اسرائیلی وزیر کا بیان ثبوت ہے کہ صیہونی ریاست انتہا پسند جنونیوں کے ہاتھ میں ہے ۔ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی فی الفور صیہونی ریاست ک جوہری تنصیبات پر مانیٹر مقرر کرے ۔ عالمی برداری کو ایٹمی پاگل پن پر ٹھوس ردعمل دینا چاہیے ۔ جنونیوں کو نہ روکا گیا تو دنیا جہنم بن جائے گی۔ اسلامی ممالک سفارتی سطح پر مشترکہ مہم کا آغاز کریں ، سابق وزیراعظم شہبازشریف
خبرنمبر12
عوامی ردعمل کا خدشہ یا سیکورٹی تھریٹ، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اچانک عراق پہنچ گئے ۔ عراقی وزیراعظم سے ملاقات، غزہ کی صورتحال پر گفتگو، اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے ، انٹونی بلنکن امریکی ویزر خارجہ نے مغربی کنارے کا دورہ بھی کیا۔ انٹونی بلنکن نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات میں کہا تنازع پھیل گیا تو پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ غزہ میں امداد پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں ، اسرائیل بچوں اور خواتین کا قتل عام بند کرے ، فلسطینی صدر محمود عباس کا دعوی


