خبرنمبر1

غزہ پر اسرائیلی حملوں کو ایک مہینہ ہو گیا، غزہ میں فلسطینیوں کی شہادتوں کی تعداد 9770سے زائد ہو گئی ۔ گزشتہ چند گھنٹوں میں اب تک کی بدترین بمباری کی اطلاعات، اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں میں زمینی لڑائی ، اسرائیلی فوج کا غزہ کے جنوبی ، شمالی حصوں کو تقسیم کرنے کاد عوی ، آج صبح غزہ پر اسرائیل کی بمباری ، کم از کم 27فلسطین شہید ہو گئے۔ مرنے والوں میں عورتیں اور بچے شامل ، اسرائیل کے غزہ کے سٹی اور اسپتالوں کے نزدیک حملے ، چلڈرن اسپتال کی عمارت پر بھی حملہ ، ایک ماہ میں غزہ کا تیسری بار دنیا سے رابطہ منقطع، ٹیلی فون ، انٹرنیٹ سہولیات معطل، 7اکتوبر سے اب تک ڈاکٹروں سمیت 175میڈیکل ورکر شہید ہو چکے ۔ حماس کا کہنا کہ 60 لاپتہ اسرائیلی یرغمالیوں میں سے 23 ملبے تلے دب گئے ۔

خبرنمبر2

بہت ہو چکا ، غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے ، اقوام متحدہ کے تمام بڑے ذیلی داروں کا یک زبان ہو کر مطالبہ ، یونیسیف ، ڈبلیو ایچ او اور ورلڈ فوڈ پروگرام کا غیر معمولی مشترکہ بیان ، غزہ میں شہریوں کا خوفناک قتل، فلسطینیوں کو خوراک ، دوائوں ، ایندھن ، بجلی سے محروم رکھنا اشتعال انگیزی ہے ، فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ ، غزہ پر جارحیت میں 88اہلکار مارے جا چکے ، کسی بھی تنازع میں اقوام متحدہ کا یہ سب سے بڑا جانی نقصان ہے ۔

خبرنمبر3

ایران نے طالبان حکومت کیساتھ موساد کے 3جاسوس گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق موسادکے تینوں ایجنٹس ایرانی شہری ہیں ۔ گرفتار جاسوسوں کو دونوں ممالک کے درمیان پہاڑی خطے سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار جاسوس افغان سرحد سے ایران میں خود کش ڈرون حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے ،

خبرنمبر4

نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے ثابت ہے 2ہمسائے بلیک میل کرنا چاہتے ہیں ، یہ ثابت ہو گیا کہ بھارت ایک دہشت گرد ریاست ہے ، بھارتی دہشت گردی کےباوجود عالمی طاقتیں خاموش ہیں ، ژوب میں کی گئی دہشت گردی میں 6افغان باشندے شامل تھے ۔ 40سال افغانوں کی مہمان نوازی کی ، جو سہولیات غیر قانونی غیر ملکیوں کو دی گئیں یہ سہولت افغانستان میں بھی نہیں مل سکتی ۔

خبرنمبر5

پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلا جاری ، لنڈی کوتل میں ٹرانزٹ کیمپ قائم ، نادرا اہلکار بائیومیٹرک کے ذریعہ خاندان کے سربراہ کے کوائف جمع کرتے ہیں ۔ افغان باشندوں کو طور خم سرحد پر افغانستان بھجوایا جاتا ہے ۔ اتوار کو طور خم سرحد سے مزید 6ہزار584غیر ملکی وطن واپس گئے ۔ وزیر اطلات جان اچکزئی کا کہنا ہے چمن کے راستے روزانہ 7ہزار غیر ملکی اپنے وطن جا رہے ہیں ۔ اب تک 2لاکھ 12ہزار غیر ملکی اپنے وطن جا چکے ہیں۔

خبرنمبر6

کوئٹہ میں کانگو وائرس کا مشتبہ مریض انتقال کر گیا۔ متاثرہ شخص کا تعلق ہزار گنجی کے علاقے سے تھا۔ کانگو وائر س سے کوئٹہ کے ایک ڈاکٹر کا بھی انتقال ہو چکا ہے ۔ ڈاکٹر شکر اللہ اتوار کی صبح کراچی میں علاج کے دوران چل بسے ۔ محکمہ صحت سندھ نے ایڈوائزری جاری کر دی۔ سندھ کے تمام اسپتالوں میں حفاظتی اقدامات کی ہدایت،

خبرنمبر7

کراچی ، حیدرآباد سے ڈینگی کے مزید 10،10کیس سامنے آ گئے ۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع شرقی ، ضلع جنوبی سے 4،4ضلع وسطی سے ڈینگی کے 2کیس رپورٹ ، کراچی میں رواں ماں ڈینگی کے 39کیس رپورٹ ہو چکے ہیں ۔

خبرنمبر8

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں نئی دلی کا پہلا نمبر، لاہور کا دوسرا اور کراچی کا تیسر انمبر ،پنجاب میں مختلف شہروں میں اسموگ سے امراض میں اضافہ ، صبح کے اوقات میںلاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 364ریکارڈ ، 300سے زائد ایئر کوالٹی انڈیکس صحت کیلئے بہت خطرناک ہے ۔ شہریوں کو ماسک ور چشمے کے استعمال کا مشورہ

خبرنمبر9

چئرمین پی ٹی آئی کی 3 درخواست ضمانتوں پر سماعت بغیر کارروائی 14 نومبر تک ملتوی ، پراسیکیوٹر چھٹی پر ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے ۔ شاہ محمود قریشی کے وکیل نے کہا ہم ابھی تیار ہیں عدالت انہیں سن کر فیصلہ کر دے ۔ جج ابوالحسنات نے کہا کہ درخواستوں کے ساتھ ہی جیل میں اسے بھی سن لیں گے ۔

خبرنمبر10

سندھ ہائیکورٹ میں مفرور اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم پر نادرا نے عدالت سے رجوع کر لیا۔ نادرا کے وکیل نے عدالت میں کہا جب تک مفرور ملزمان کی شناخت فراہم نہیں ہو گی تو نادرا کیسے بلاک کرے گا۔ عدالت نے کہا ہمارےپاس کیا لینے آئے ہیں ، آئی جی سندھ سے ملاقات کریں ریکارڈ کا تبادلہ کریں ۔ ڈی جی نادرا کی فوری سماعت کی استدعا مسترد،

خبرنمبر11

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ، پی پی پر سب سے آگے ، پی پی نے کراچی کی 10میں سے 6نشستیں لے کر پیپلزپارٹی سب سے آگے رہی ، جماعت اسلامی 2، پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار 1،1نشست پر کامیاب ،چیئرمین کی 3نشستوں پر پیپلزپارٹی امیدوار کامیاب ہوئے ۔ گڈ اپ یوسی 7سے پی پی امیدواروں نے حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا، ناظم آباد یو سی 5، وارڈ 3سے جے آئی کا امیدوار جنرل ممبر منتخب، ملیر غایز داود بروہی یو سی 2وارڈ 3آزاد امیدوار کے نام ، پاکستان تحریک انصاف صدر میں وائس چیئرمین کی نشست پر پی ٹی آئی کامیاب ،

خبرنمبر12

نوازشریف کا فوج سے پھڈا نہیں ہوگا، موجودہ ملٹری لیڈر شپ انتہائی ایماندار اور قابل ہے ، سینیٹر اسحاق ڈار کی جرگہ میں محمد سلیم صافی سے گفتگو، کہا اسٹیلشمنٹ کے لوگوں نے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا، اگر ن لیگ حکومت میں آئی تو کمشن کی سفارش کروں گا، تاکہ کمیشن بننے سے معاملات سامنے آ سکیں۔ اسحاق ڈار