خبرنمبر1
فواد چوہدری کی اینٹی کرپشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست، اینٹی کرپشن کے زمینوں پر قبضے کے الزامات بے بنیاد ہیں ، انہیں سیاسی بنیادوں پر ٹارگٹ کیاجارہا ہے ۔
خبرنمبر2
بلاول بھٹو کی سندھ کے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد، پیپلزپارٹی نے پورے سندھ میں نفرت کی سیاست کو پھر شکست دیدی، 8 فروری کو بھی پیپلزپارٹی کی جیت نوشتہ دیوار ہے ، مرتضیٰ وہاب نے وکٹری سپیچ میں کہا صرف یو سی کی کامیابی پر نہیں رکیں گے صوبے میں بھی حکومت بنانی ہے ، آج وہ نعرہ سچ ثابت ہو گیا تم کتنے بھٹو مارو گے ہر گھر سے بھٹو نکلے گا۔ یہ صرف ٹریلر تھا اصل تو بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہے ۔
خبرنمبر3
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 393پوائنٹس کااضافہ ، ہنڈریڈ انڈیکس بلند ترین سطح 53ہزار516پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
خبرنمبر4
آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط کیلئے مذاکرات، قرضوںپر بریفنگ، ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ اگست کے آخر تک غیرملکی قرضوں کاحجم 24ہزار174ارب ڈالر ہے ۔ ایک سال میں مجموعی قرضوں میں 14ہزار506ارب روپےکا اضافہ ہوا،
خبرنمبر5
خیر پور میڈیکل کالج ٹیچنگ اسپتال انتظامیہ کی بے حسی، بچے کی پیدائش کیلئے آئی خاتون کو اسپتال سے نکال دیا گیا۔خاتون دروازے پر تڑپتی رہی۔ اسپتال میں آپریشنز عارضی طورپر معطل ہیں ، اسپتال انتظامیہ ، آپریشن کسی نجی اسپتال سے کرائیں


