اسلام آباد(ای پی آئی ) ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ؤں سابق وزیر مخدوم شہاب الدین، علی موسیٰ گیلانی سمیت 3ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں،
تینوں ملزمان پر ایک ایک لاکھ جرمانہ عائد30روز میں جمع کرانے کا حکم ،
تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ اور مبینہ سمگلنگ کیس مخدوم شہاب الدین، علی موسیٰ گیلانی ، عنصر فاروق کی جانب سے بریت کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں،
عدالت نے پیپلزپارٹی کے سابق وزیر مخدوم شہاب سمیت 3ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں،
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تینوں ملزمان پر ایک ایک لاکھ جرمانہ عائد کردیا،عدالت نے ملزمان کو 30روز میں جرمانہ جمع کرانے کا حکم دیدیا،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔


