خبرنمبر1
قائد مسلم لیگ ن نوازشریف ملکی سیاسی منظر نامے پر متحرک، نوازشریف کی چار سال بعد مریم نواز کے ہمراہ پارٹی کے مرکزی دفتر ماڈل ٹاؤن آمد، نوازشریف سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات،ترقی کا سفر جہاں رکا تھا وہیں سے شروع ہوگا۔ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے ۔ الیکشن کی تیاری کریں، قائد ن لیگ کی پارٹی رہنمائوں کو ہدایت
خبرنمبر2
نوازشریف کوئی ڈیل کر کے نہیں آئے ، کیا نوازشریف کی جلا وطنی ہمیشہ کے لیے تھی ، یہ ختم ہونا تھی ڈیل کی باتیں محض غلط ہیں۔ سیاسی قیادت کے لیے جلا وطنی کوئی نئی بات نہیں ہوتی۔ 20ٍ18میں ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دئیے گئے ۔ اب انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو چکا سب کو الیکشن میں حصہ لینا چاہیے ، ہم بھرپور انداز میں لڑیں گے ۔ سب کا میدان میں مقابلہ کریں گے۔لیگی رہنما خواجہ سعید رفیق کی میڈیا ٹاک، ن لیگ واحد جماعت ہے جس نے اپنا الیکشن سیل بنا دیا ہے ، نوازشریف کا 21اکتوبر کو بے مثال استقبال کیا گیا، ،مریم اورنگزیب کی گفتگو،
خبرنمبر3
قائد ن لیگ نوازشریف سے استقبالیہ کمیٹی سندھ کے چیف آرگنائزر بشیر میمن کی ملاقات، نوازشریف نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر کارکنوں کی بھرپور شرکت کو سراہا۔ کارکنوں کے تاریخی جذبے اور قربانیوں کو بھی نہیں بھلا سکتا۔ بشیر میمن کے آنے سے سندھ میں پارٹی مزید مضبوط ہوئی ۔ نوازشریف شہباز شریف نے بھی سندھ میں پارٹی کی کارکردگی اور جذبے کو سراہا۔ بشیر میمن کے آنے سے پارٹی سرگرمیوں میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوا۔ شہبازشریف
خبرنمبر4
8 فروری کا سورج بلاول بھٹو کی فتح کا پیغام لے کر طلوع ہوگا، عوام کی مشکلات کے دن تھوڑے رہ گئے ۔ پیپلزپارٹی عوام کی مشکلات ختم کرے گی ۔ پارٹی کا ہر کارکن متحرک ، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا سفیر بن کر انتخابی مہم شروع کرے ، آصف علی زرداری کا ضمنی انتخابات پر پارٹی کارکنوں کو خراج تحسین
خبرنمبر5
پیپلزپارٹی کا عام انتخابات میں کلین سویپ کرنے کا دعوی، بڑے بڑے جلسے کرنےو الے ہمارا مقابلہ نہیں کر پا رہے ، ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں ، ایک جماعت الیکشن لڑنے سے گھبرا رہی ہے ۔ لیول پلیئنگ فیلڈ ملنے کی امید نہیں ، پیپلزپارٹی کے خلاف ہمیشہ بیانیہ بنایا گیا۔ ملک مزید تقسیم کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ہماری قیادت نے جیلیں کاٹیں مگر کبھی دنگے فساد کی سیاست نہیں کی۔ شرجیل میمن کی پریس کانفرنس
خبرنمبر6
آئی ایم ایف نے حکومتی ملکیتی اداروں کی رپورٹ طلب کر لی، آئی ایم ایف کا پرانے اعداد وشمار پر مبنی رپورٹ ماننے سے انکار، وفد نے نقصانات کے جائزہ کیلئے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ ٹیم کی جانچ پڑتال کی۔ سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کی پہلی جائزہ رپورٹ فراہم کرنے کا مطالبہ ، مشن کا سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کی پہلی جائزہ رپورٹ فراہم کرنے کا مطالبہ ، وزارت خزانہ آئندہ ماہ تک نقصانات کی رپورٹ آئی ایم ایف کو بھجوائے گا۔
خبرنمبر7
آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری، پاور سیکٹر مشن کو بریفنگ کیلئے تیار، آئی ایم ایف اور پاور سیکٹر کے حکام کے درمیان ملاقات آج طے ، بجلی گھروں کی تعمیر پر اٹھنے والے اخراجات بھی صارفین پر منتقل ہو چکے ، کسانوں سے بجلی سبسڈی واپس درآمدی صنعتوں کے لیے رعایتی پیکج بھی ختم، گردشی قرض عوام پر منتقل، بنیادی نرخ میں ساڑھے 7روپے اضافہ، بجلی چوری کے خلاف مہم سے 48 ارب روپے کا امپیکٹ 20ہزار بجلی چور گرفتار، ستمبر سے اب تک 40ہزار مقدمات درج،3روپے 23پیسے کا ایڈیشنل سرچارج، فروری میں برآمدی انڈسٹری کیلئے فکس رعایتی پیکج ختم کر دیا گیا۔ بریفنگ کے لیے تیار دستاویزات کی تفصیلات
خبرنمبر8
آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات کامیاب ہونے کی قوی امید ہے ، تمام اداروں نے اہداف پر عملدرآمد کیا ، کارکردگی اطمینان بخش ہے ، آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں، دعا ہے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو جائیں ، آئی ایم ایف کے ساتھ میری اور میری ٹیم کی میٹنگز بہتر ہوئی ہیں۔ نگران وزیر خزانہ ڈاکٹرشمشاد اختر کی میڈیا ٹاک
خبرنمبر9
ڈالر کا پلٹ کر وار، روپیہ مزید کمزور، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 90پیسے کا اضافہ ، انٹر بینک میں ڈ الر 285 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ ہنڈرریڈ انڈکس 53ہزار 745پوائنٹس پر ٹریڈ


