خبرنمبر1
چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس، 8نومبر تک جواب طلب، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہیں کرائی گئی ۔عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا گیا ، ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
خبرنمبر2
کانگو وائرس کا پھیلائو بلوچستان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، کوئٹہ میں 2 ہفتے کے لیے نجی مذبح خانوں پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد، شہری آبادی سے دور مذبح خانوں میں جانور ذبح کیے جا سکیں گے ۔ محکمہ لائیو سٹاک کو مویشی منڈیوں میں جراثیم کش اسپرے کی ہدایت، صوبے میں اب تک کانگو وائرس کے 44 کیس رپورٹ ہوئے ۔ واؤس سے ڈاکٹر شکر اللہ سمیت 18افراد انتقال کر چکےہیں۔ کانگو کے 2مزید ہیلتھ کیئر ورکرز کو آج کراچی منتقل کیاجارہا ہے ۔ نگران وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شواہد کے مطابق ہرنائی سے تعلق رکھنے والے مریض سے وائرس پھیلا،سول اسپتال کے متاثرہ وارڈ کو سیل کر دیا گیا۔
خبرنمبر3
حماس کے راکٹوں کو نشانہ بنانے والا آئرن ڈون کا میزائل اسرائیل ہی میں گر گیا۔ فلسطینی تنظیم الفتح کے رہنما رفت اولیان لائیو انٹرویو کے دوران گرفتار، مغربی کنارے کے الشفاط پناہ گزین کیمپ میں فوجی چھاپا ، فلسطینی حکومت کا مشیر گرفتار، رام اللہ میں چھاپے میں ممتاز فلسطینی کارکن عہد تمیمی گرفتار، غزہ میں اسرائیلی فوج کی پیش قدمی غزہ کی ۔ سیٹلائٹ کمپنیوں نے غزہ کی تصویروں کو محدود کر دیا۔ سیٹلائٹ تصاویر نے امریکی سیکیورٹی حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا تھا۔


