ہنگو(ای پی آئی ) پاکستان میںغیر قانونی مقیم افغانیوں کوشناختی کارڈ بنا کر دینے والے 14 رکنی گروہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او ہنگو نثار احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی افغانیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والے 14 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار گروہ میں ویلیج سیکریٹری نادرا اہلکار سمیت 14 افراد ملوث ہیں جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی پی او نے کہا کہ افغانیوں کو شناختی کارڈ بنانے والے نادرا اہلکار سمیت 8 ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے، یہ گینگ 9 لاکھ روپے کے عوض ایک افغانی کو شناختی کارڈ بنارہے تھے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ مذکورہ گینگ ایک بوڑھی عورت کو ورغلا کر اس کے زکوۃ کے نام پر شناختی کارڈ اور دستاویز لیتا تھا، ملزمان کے خلاف فارن آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔