اسلام آباد (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جیل ٹرائل اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج کی تعیناتی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر چیئرمین پی ٹی آئی نے مقدمہ میں اضافی دستاویزات جمع لرانے کے لیے متفرق درخواست دائر کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ سنگل بینچ نے 12 ستمبر کو عدالت اٹک جیل منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا،سنگل بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر 16 اکتوبر کو فیصلہ سنایا۔

اِسی دوران وزارتِ قانون نے جیل سماعت کے ہی دو مزید نوٹیفکیشنز جاری کر دیے،وزارت قانون کے دونوں نوٹیفکیشنز کو عدالتی ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزارت قانون کے دونوں نوٹیفکیشن عدالتی ریکارڈ پر لانے کی اجازت دی جائے۔