لاہور (ای پی آئی ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن عدلات کے جج محمد ارشد حسین بھٹہ نے پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کی۔اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر نے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کی،
دوران سماعت پرویز الہیٰ کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیے کہ اینٹی کرپشن حکام جان بوجھ کر مقدمے کا ریکارڈ پیش نہیں کر رہے۔
دلائل سننے کے بعد عدالت نے تفتیشی افسر کو دس نومبر کو مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا اور ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش نہ ہوا تو ضمانت کی درخواست پر فیصلہ کردیں گے۔


