اسلام آبد (ای پی آئی)سنیئر صحافی /تجزیہ کار نصر اللہ ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں آئندہ انتخابات میں لیول پلینگ فیلڈ کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگ جن کے خلاف مقدمات نہیں ہیں ان کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے
اور ان کو مہم چلانے کی آزادی ہونی چاہیے ان کا کسی کی سیاسی جماعت سے تعلق ہو وہ الیکشن کے میدان میں حصہ لیں اور بھرپور طریقے سے لیں
انھوں نے کہا کہ اب چیف الیکشن کمیشن نے یہ بات کہہ دی ہے کہ بیلٹ پیپر پر جس جماعت کے بلے کا نشان کہا جاتا نہیں ہوگا ان کا وہ ہوگا اور جو بھی نو مئی کے واقعات میں ملوث نہیں ہیں وہ آج بھی آزاد پھر رہے ہیں
پارٹی کے اندر بیٹھے ہوئے ہیں پارٹی کے کام کر رہے ہیں الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں میں سمجھتا ہوں ان کو آزادی کے ساتھ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے


