خبرنمبر1
قائد مسلم لیگ ن نوازشریف ملکی سیاسی منظر نامے پر متحرک، نوازشریف کی چار سال بعد مریم نواز کے ہمراہ پارٹی کے مرکزی دفتر ماڈل ٹاؤن آمد، نوازشریف سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات،ترقی کا سفر جہاں رکا تھا وہیں سے شروع ہوگا۔ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے ۔ نوازشریف کی انتخابات کا ماحول بنانے کیلئے پارٹی رہنمائوں سے مشاورت، ملک میں جاری سیاسی کشیدگی ختم کرنے کیلئے تفصیلی غور، پارٹی قائدین کی نوازشریف کو بطور اسٹیٹس مین کردار نبھانے کی تجویز، آپ نہ صرف ملک پورے خطے کے سینئر ترین رہنما ہیں ، ملک اور سیاست کو آپ کی خدمات کی ضرورت ہے ، لیگی رہنمائوں کی نوازشریف سے گفتگو ، اجلاس میں تحریک انصاف سمیت ہر سیاسی جماعت کو سیاسی عمل میں شامل رکھنے کا فیصلہ ،
خبرنمبر2
آنے والا وزیراعظم لاہور سے نہیں ہوگا، بلاول بھٹو کا دعوی، ہر شہری وزیراعظم کا امیدوار تو بن سکتا ہے مگر فیصلہ عوام کریں گے۔ پیپلزپارٹی اپنے بل بوتے ، اپنے منشور پر الیکشن لڑے گی ، ہم الیکشن میں کسی اور کی طرف دیکھنے کے بجائے عوام پر اعتماد کرتے ہیں ، 8 فروری کو وہی جیتے گا جس کے پاس تیر کا نشان ہوگا، مخالفین اکٹھے بھی ہو کر پیپلزپارٹی کو نہیں ہرا سکتے ۔ مہنگائی دور، عوام کے مسائل حل کریں گے ۔ حساس تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کیلئے معافی نہیں ہو گی ، آصف زرداری کا نوازشریف سے رابطہ ان کی وطن واپسی پر ہوا تھا۔ بلاول بھٹو کی میڈیا ٹاک
خبرنمبر3
دھرتی کے بہادر سپوت وطن کی حرمت پر قربان ، لیفٹیننت کرنل محمد حسن حیدر دہشتگردوں سے لڑتے جام شہادت نوش کر گئے ۔ سیکورٹی فورسز کا وادی تیراہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں تین جوان بھی شہید ہوئے ۔ نائیک خوشدل خان، نائیک رفیق خان ، لانس نائیک عبدالقادر شامل ، فائرنگ میں 3دہشتگرد جہنم واصل ہوئے ، دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقہ میں آپریشن جاری ہے ۔ سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے ، بہادر جوانوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید پختہ کرتی ہے ۔ آئی ایس پی آر
خبرنمبر4
پاکستان کا اسرائیلی وزیر کی ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی پر تشویش کااظہار، اسرائیلی وزیر کا بیان فلسطینیوں کی نسل کشی کی نیت کو ظاہر کرتا ہے ،اسرائیل کی جانب سے خطے کے امن ، اور سلامتی کو لاحق خطرات کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے ، ترجمان دفتر خارجہ
خبرنمبر5
نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری، غزہ میں خوفناک مناظر، جنونی صیہونی فورسز کے ایک رات میں ڈھائی ہزار حملے، ہر طرف تباہ، غزہ کھنڈر بن گیا، غزہ میں انٹرنیٹ سروس ایکبار پھر منقطع، صیہونی فورسز کا المغازی کیمپ پر بڑا حملہ، شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 9ہزار700سے زائد ہو گئی ۔ شہدامیں 4880بچے اور 2550خواتین شامل ، 32ہزار سے زائد زخمی ، 15لاکھ سے زائد شہری بے گھر ہو چکے ۔
خبرنمبر6
غزہ میں جنگ کیخلاف ہر طبقہ آواز اٹھانے لگا، امریکی شوبز کا جوبائیڈن کے نام کھلا خط،شوبز سے ملحقہ شخصیات کے دستخط، سلینا گومز، بیلا حدید ، گیگی حدید ، زین ملک دستخط کرنے والوں میں شامل، خط میں جوبائیڈن سے غزہ میں جنگ رکوانے ، جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔


