خبرنمبر1
کراچی کے عوام ایم کیو ایم سے نفرت کرتے ہیں ، خواہش ہے ایم کیو ایم الیکشن لڑے تاکہ انہیں اپنی حیثیت کا علم ہو، سعید غنی نے کہا ضمنی انتخابات نےثابت کر دیا کہ پیپلزپارٹی حقیقی جماعت ہے ، خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہم قابل نفرت ہیں تو پیپلزپارٹی بہادر اباد کے چکر کیوں لگاتی ہے ، دھاندلی نہ ہو تو پی پی کراچی سے دو نشستیں بھی بمشکل جتے گی ۔
خبرنمبر2
قطر میں حماس رہنمائوں سے ملاقات کے بعد سراج الحق چار روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق تہران میں اہم ملاقاتوں میں فلسطین پربات چیت ہو گی۔ مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔
خبرنمبر3
ملک کیخلاف کام کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے ملٹری کورٹس اہم ہیں ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کہتے ہیں عدلیہ سے نظرثانی کی اپیل کریں گے ، یہ غلط تاثر ہے کہ ملٹری کورٹس میں اپیل کا حق نہیں ہوتا۔
خبرنمبر4
اینٹی کرپشن کورٹ میں پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت، عدالت نے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔


