اسلام آباد (ای پی آئی) سائفر کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ۔

تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر شاہ خاور کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ پراسیکیوٹر سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔

شاہ محمود قریشی کے وکیل ایڈووکیٹ علی بخاری نے سماعت دو بجے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا،

چیف جسٹس نے کہا کہ آج خصوصی ڈویژن بنچ ہے، اسے کل کیلئے رکھ لیتے ہیں۔تاہم عدالت عالیہ نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت کل تک ملتوی کر دی۔