لاہور (ای پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں اخراج مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بیان حلفی جمع کرانے کا حکم ۔

تفصیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی،

وکیل عثمان ڈار نے کہاکہ تھانہ رنگ پورہ پولیس نے جعلسازی کے مقدمہ میں شریک ملزم کے بیان پر نامزد کیا،

پولیس نے کسی قانونی جواز اور شواہد کے بغیر مقدمہ میں نامزد کیا،پولیس کا اقدام آرٹیکل 10اے کے تحت شفاف ٹرائل کے منافی ہے،

وکیل نے استدعا کی کہ عدالت بے بنیاد مقدمہ سے نام خارج کرنے کاحکم دے،عدالت نے درخواست گزار عثمان ڈار کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیدیا۔