نوشہروفیروز( ای پی آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا دورہ گھوٹکی کا شیڈول جاری کر دیا گیا

سابق صدرآصف علی زرداری کے سیاسی دورہ گھوٹکی پر ضلع بھر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز ڈی ایس پیز اور سب انسپکٹرز کو نجی دورے کے دوران سیکیورٹی کے لیے پابند کردیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے گھوٹکی کے دورے کے جاری شیڈول کے مطابق آصف زرداری سردار علی گوہر مہر کی دعوت پر گھوٹکی خانگڑھ پہنچیں گے

گھوٹکی پولیس کے 468 جوان آصف زرداری کی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، آصف زرداری کی سیکیورٹی کے تمام تھانوں کے تمام ایس ایچ اوز بھی پورا دن آصف زرداری کے نجی دورے کی نگرانی کریں گے، پولیس ذرائع