اسلام آباد(ای پی آئی )سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور مرکزی عیدگاہ پر سیکرٹریٹ تعمیر کیس میں محکمہ اوقاف اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔
تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ میں پشاور مرکزی عیدگاہ پر سیکرٹریٹ تعمیر کیس کی سماعت ہوئی،وکیل نے کہاکہ 15ویں صدی کی مسجد اور عیدگاہ ہے، صوبائی حکومت سیکرٹریٹ تعمیر کرنا چاہتی ہے،
جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ مسجد نہیں عیدگاہ کی زمین ہے،عیدگاہ کی زمین تو اوپن ہوتی ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا زمین کس کی ملکیت ہے؟وکیل نے جواب دیا کہ زمین مسلم کمیونٹی کی ملکیت ہے،
جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ مسلم کمیونٹی کس این جی او کا نام ہے؟زمین کسی کی ملکیت تو ہوگی،جو دستاویزات آپ دکھا رہے ہیں اس کے مطابق یہ وقف املاک کی زمین ہے،
جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ سیکرٹریٹ تعمیر کا سائٹ پلان کدھر ہے؟3رکنی بنچ نے محکمہ اوقاف اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔