اسلام آباد (ای پی آئی ) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کر دیا گیا ،

پولیس کی جانب سے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا ،عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

تفصیل کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف فراڈ کیس کی سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر عدنان علی نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں، ان سے پیسوں کی وصولی کرنی ہے۔ پستول کی برآمدگی اور شناخت پریڈ کروانی ہے۔ فواد چوہدری پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔

عدالت نے دونوں وکلا کی جانب سے دلائل سننے کے بعد 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔جو کہ بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا