اسلام آباد(ای پی آئی )سپریم کورٹ آف پاکستان میں اغواء کیس میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے ملزم کی درخواست پر سماعت ،

عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم محمد شاہد کو 15سال بعد بری کرنے کا حکم دیدیا۔

وکیل درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ اغواءکیس کا مرکزی ملزم واقعے سے فرار ہو گیا تھا،جس پر الزام لگایا گیا ہے 2008 میں اس کی عمر 15سال تھی۔ نوعمر بچے کے اغواء برائے تاوان کے الزام پر ملزم پر دہشتگرد ی کی دفعات بھی لگیں،واقعے کا دہشتگردی سے کوئی تعلق ہی ثابت نہیں ہوسکا۔

جسٹس حسن اظہر رضوی کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے کہ اغوا ءبرائے تاوان جیسے واقعات میں پڑوسی رشتہ داراور قریبی لوگ ملوث ہوتے ہیں،

سپریم کورٹ نے اغواء کیس میں ملوث ملزم کی عمر قید کی سزا ختم کر دی،

عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم محمد شاہد کو 15سال بعد بری کرنے کا حکم دیدیا۔