خبر نمبر 1

الیکشن میں عوام کے سامنے کیا بیانیہ پیش کیا جائے نون لیگ نے منشور کمیٹی کا اعلان کر دیا چاروں صوبوں آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور اقلیتوں کی نمائندگی عرفان صدیقی 33 رکنی کمیٹی کے چیئرمین مقرر مریم اورنگزیب احسن اقبال پرویز رشید سعد رفیق اعظم نذیر اور دیگر شامل۔۔۔

خبر نمبر 2

عہدے سے استعفی دے چکا نون لیگ کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں نواز شریف سے وطن واپسی سے پہلے ملاقات ہوئی اب بھی بلائیں گے تو چلا جاؤں گا شاہد خاقان عباسی کی میڈیا سے گفتگو کہا دعا ہے کہ صاف اور شفاف الیکشن ہوں اگر ایسا نہ ہوا تو 1970 جیسے حالات ہوں گے۔۔۔

خبر نمبر 3

عوام اس بار لاہور سے وزیراعظم نہیں چنیں گے سب متحد ہو کر بھی پیپلز پارٹی کو نہیں ہرا سکتے بلاول بھٹو کو یقین کہا آٹھ فروری تیر کی جیت کا دن ہوگا انتخابات سے ہم نہیں کوئی اور بھاگ رہا ہے نون لیگ کے قائد کی واپسی پر رابطہ ہوا تھا۔۔۔

خبر نمبر 4

پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں واشنگٹن میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کی نیوز بریفنگ کہا کسی امیدوار یا جماعت کی نمائندگی کا اندازہ نہیں یقینی بنایا جائے کہ الیکشن پاکستانیوں کے فائدے کے لیے ہوں کسی جماعت یا امیدوار کے نمائندگی کے بارے میں فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے۔۔۔

خبر نمبر 5

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت استغاثہ کے گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوں گے۔۔۔

خبر نمبر 6

لاہور میں پرویز الہی کے گھر پر اہم شخصیت کی موجودگی کی اطلاع پولیس کا رات گئے سابق وزیراعلی کی رہائش گاہ پر چھاپہ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔۔۔

خبر نمبر 7

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ پہلی بار 54 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپیہ 21 پیسے مہنگا 286 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ۔۔۔

خبر نمبر 8

ڈیرہ اسماعیل خان میں آئل گیس کمپنی پر تعینات پولیس کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ دو اہلکار شہید تین زخمی ایک اہلکار کی حالت تشویش ناک پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن ملزمان کی تلاش جاری۔۔۔

خبر نمبر 9

بہادر سپوت مادر وطن پر قربان وادی تیرہ میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت چار جوان شہید تین دہشت گرد ہلاک تین زخمی پاک فوج کے شہدا کی نماز جنازہ پشاور میں ادا پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین آبائی علاقوں میں ہوگی۔۔۔

خبر نمبر 10

غزہ پر 32 ویں روز بھی بارود کی برسات 24 گھنٹوں میں ساڑھے چار سو مقامات پر حملے غزہ کی پٹی میں خان یونس، رفاہ اور بستی ختم رہائشی مکانات پر بمباری الشفا ہسپتال کے سولر پینل پر بھی گولہ باری ہسپتال کو توانائی فراہم کرنے کا آخری ذریعہ بھی تباہ فلسطینی شہدا کی تعداد 10022 تک پہنچ گئی 4 ہزار سے زائد بچے شامل مغربی کنارے میں بھی 10 فلسطینی شہید۔۔

خبر نمبر 11

پہلا انتخابی اتحاد نون لیگ اور ایم کیو ایم کا مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایک وسیع تر اشتراک عمل کی ضرورت ہے قومی اتفاق رائے کے لیے مل کر انتخابات میں حصہ لیں گے چھ رکنی مشترکہ کمیٹی بھی قائم کرنے کا فیصلہ ڈاکٹر فاروق ستار بولے انتخابات کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ اتحاد وزارتوں کے لیے نہیں مسائل کے حل کے لیے ہوگا نواز شریف خطے کے سب سے بڑے لیڈر ہیں۔۔۔

خبر نمبر 12

قانون سازی سے نگران حکومت کا کیا کام عبوری حکومت پارلیمنٹ سے منظور شدہ قوانین کا کیسے جائزہ لے سکتی ہے رضا ربانی کا قانونی مقدمات نمٹانے کے لیے قائم کابینہ کمیٹی پر اعتراض کہا کابینہ کمیٹی کے ٹی او آرز غیر آئینی ہیں ہر عمل قانون کے اندر ہوگا نگراں وزیر اطلاعت مرتضی سولنگی نے خدشات اور تحفظات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔۔۔

خبر نمبر 13

فراڈ اور دھمکی دینے کا کیس فواد چوہدری کی جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع جوڈیشل مجسٹریٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا سابق وفاقی وزیر کا سر پر کپڑا ڈال کر عدالت پیش کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ۔۔۔

خبر نمبر 14

پناہ گزین کیمپ پر بمباری سے ننھی پری شہید والدین کی آہ و بکا فلسطینی اللہ کے سامنے عرب اور مسلم ممالک کی شکایت کریں گے انڈونیشین اسپتال کے ڈائریکٹر کا غزہ کی صورتحال بتاتے ہوئے ضبط جواب دے گیا۔۔۔

خبر نمبر 15

حماس نے اسرائیل کا غرور خاک میں ملا ڈالا زمینی کاروائی میں صیہونی فوج کو بڑے پیمانے پر نقصان القسام برگیڈ نے مزید چھ ٹینکس تباہ کر دیے تباہ شدہ ٹینکوں کی تعداد 97 ہو گئی۔۔۔

خبر نمبر 16

غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا ایک اور اجلاس بے نتیجہ رکن ممالک نے کسی قرارداد پر اتفاق نہ ہو سکا جنگ کے بھی قوانین ہیں ان پر عمل ہونا چاہیے چینی اور اماراتی مندوب کی مشترکہ پریس کانفرنس غزہ فوری جنگ بندی کے لیے بامعنی اور قابل عمل قرارداد پر زور۔۔۔

خبر نمبر 17

غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا امریکہ میں مظاہرین ٹاکوما بندرگاہ میں گھس گئے اسرائیل کے لیے ہتھیار لے جانے والے جہاز کو روکنے کی کوشش امریکی یہودی بھی فلسطینیوں کے ہم آواز جنگ بندی کا مطالبہ اردن میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ریلی ترکی میں انٹونی بلنکن کا خون آلود ہاتھوں سے استقبال ناردرن آئی لینڈ میں شہریوں کی بھوک ہڑتال۔۔۔

خبر نمبر 18

مشکل کی گھڑی میں پاکستان فلسطینیوں کے شانہ بشانہ غزہ کے لیے امدادی سامان کی دوسری کھیپ بھجوا دی راشن اور ادویات سمیت دیگر سامان شامل نگران وزیر خواجہ جلیل عباس جیلانی بولے خواہش ہے جلد آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہو۔۔۔

خبر نمبر19

کوئٹہ کے سول ہسپتال میں کانگو وائرس بے قابو 12 ڈاکٹرز اور طبی عملے کے دو ارکان میں وائرس کی تصدیق متعدد تشویش ناک حالت میں کراچی منتقل بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ماہرین کا مشورہ۔۔۔

خبر نمبر 20

غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی ملک بدری کے لیے کریک ڈان جاری مزید 9816 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے اب تک ایک لاکھ 98 ہزار سے زائد افغان باشندوں کی واپسی افغان شہریوں کی بڑی تعداد طورخم اور چمن بارڈر پر موجود۔۔۔

خبر نمبر 21

الیکشن قریب آتے ہی مودی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی بی جے پی کے مخالف سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے خلاف انتقامی کاروائیاں اروند کیجری وال کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا گیا سابق نائب وزیراعلی دلی اور رکن راج سبھا سنجے سنگھ کو بھی منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں ڈال دیا گیا۔۔۔

خبر نمبر 22

کرکٹ کی عالمی جنگ افغانستان کی ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کا تیسرا افغانستان کا چھٹا نمبر افغان ٹیم کی شکست پاکستان کی سیمی فائنل کے امیدیں مزید روشن کر دے گی۔۔۔

خبر نمبر 23

فاسٹ بالر حارث روف پسلیوں کی تکلیف میں مبتلا انگلینڈ کے خلاف اہم میچ میں شرکت مشکوک پاکستان ورلڈ کپ میں آخری گروپ میچ ہفتے کو کھیلے گا دو دن آرام کے بعد قومی ٹیم آج سے کولکتہ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔۔