خبرنمبر 1

ہم نواز شریف کو اگلا وزیراعظم دیکھ رہے ہیں رہنما ن لیگ سردار ایاز صادق کی میڈیا سے گفتگو بولے سیاسی اتحاد تو ہوتے رہتے ہیں نواز شریف نے پہلے ہی کہا تھا کہ سب کو ساتھ مل کر چلنا ہوگا ابھی کسی کے سامنے کوئی شرائط نہیں رکھ رہے بلاول کے بیان پر رد عمل دیا کہ وزیراعظم لاہور سے نہ ہونے والی خواہش پوری ہو سکتی ہے لیکن یہ بعد میں دیکھا جائے گا۔۔۔

خبر نمبر 2

سابق صدر آصف علی زرداری گھوٹکی کے علاقے خان گڑھ پہنچ گئے علی گوہر مہر سے ملاقات ہوگی گوہر پیلس میں جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے مراد علی شاہ شرجیل میمن محمد بخش مہر سعید غنی سمیت پارٹی رہنما بھی موجود جلسے کے لیے پنڈال سج گیا۔۔۔

خبر نمبر 3

استحکام پاکستان پارٹی سیاسی جوڑ توڑ کے لیے متحرک آئی پی بی قیادت نے تحریک انصاف کے مزید رہنماؤں سے رابطے کر لیے سابق ایم این اے راجہ خرم شہزاد سے پارٹی میں شمولیت کے لیے بات چیت دوسری جانب مسلم لیگ ق کے عہدیداران نے آئی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔۔۔

خبر نمبر 4

آئی ایم ایف نے ٹیوب ویل صارفین کے لیے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا نیا مطالبہ کر دیا مذاکرات کے دوران سولرائزیشن سکیم کی تجویز 90 ارب خرچ ہوں گے تجاویز وفاقی کی کابینہ کو پیش کیے جانے کا امکان آئی ایم ایف نے ڈسکوز وزارت توانائی اور نیپرا کے درمیان تعاون اور فیصلوں پر جلد عمل درآمد پر زور دیا۔۔۔

خبر نمبر 5

اسرائیلی وزیراعظم کا ایک بار پھر امریکی صدر سے رابطہ نیتن یاہو نے بائیڈن کا عارضی جنگ بندی کا مطالبہ بھی مسترد کر دیا ساتھ ہی غزہ پر غیر معینہ مدت تک قبضے کا بھی مذموم ارادہ بتا دیا امریکہ کا دوغلا پن بھی بے نقاب اسرائیل کو 320 ملین ڈالر کے جدید گائیڈڈ میزائل دینے کی منظوری دے دی ایک جوہری آبدوز بھی مشرق وسطی میں بھیج دی دو طیارہ بردار جنگی بحری جہاز پہلے ہی علاقے میں موجود ادھر لبنانی تنظیم حزب اللہ نے بحری جہاز تباہ کرنے والے میزائلوں کی ویڈیو جاری کردی۔ ۔۔

خبر نمبر 6

لاہور کے احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ریفرنس کا فیصلہ موخر کر دیا ریمارکس دیے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ابہام پیدا ہو گیا فیصلے کی وضاحت ہونے پر فیصلہ جاری کیا جائے گا ادھر گزشتہ رات لاہور میں پرویز الہی کے گھر پر پولیس چھاپے کی فوٹیج سامنے آگئی۔۔۔