اسلام آباد(ای پی آئی ) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے ساتھ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کی ملاقات ، انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کرنے کا مطالبہ ۔

تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے کیساتھ ملاقات کی، ملاقات کرنیوالوں میں بیرسٹر گوہر اور بابر اعوان شامل ہیں،

پی ٹی آئی وفد نے چیف الیکشن کمشنر کو انتخابی مہم میں رکاوٹوں سے متعلق آگاہ کیا،پی ٹی آئی وفد نے انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔