خبرنمبر1
ٹی ٹی پی کے دہشت گرد افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے کررہے ہیں ، افغان حکومت نے دہشتگردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ، سہولت کاری کے واضح ثبوت بھی سامنے آئے ، فروری میں پاکستان نے دو ٹوک کہا تھا کہ ٹی ٹی پی اور پاکستان میں سے کسی ایک کو چن لیں ۔ کوشش تھی معاملات میڈیا پر لائے بغیر حل کیے جائیں ، لیکن افسوس افغان حکام کےبیانات کی وجہ سے معاملات حل نہ ہو سکے ، پاکستان نے معاملات کو خود ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو ، کہا پاکستان کے حالیہ اقدامات نہ تو غیر متوقع ہیں اور نہ ہی حیران کن ، پاکستان میں بے امنی پھیلانے میں بڑاکردار غیر قانونی تارکین وطن کا ہے ۔ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا اخلاقی قانونی حق ہے ،
خبرنمبر2
جنوری سے جون تک غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ متوقع ہے ، سعودیہ عرب ، متحدہ عرب امارات اور قطر کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ہے ۔ وزارت خزانہ نے بیرونی ذرائع سے فنڈز کی دستیابی سے متعلق آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا۔رواں ماہ اسلام آباد ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ ہونے کا امکان ، عرب کمپنیز ایئر پورٹ بندرگاہوں کی استعداد بڑھانے اور چلانے میں سرمایہ کاری کریں گی ۔ خلیج تعاون تنظیم سے آزاد تجارت معاہدہ ہوگیا، آئی ایم ایف نے سرمایہ کاری سہولت کونسل پر بریفنگ مانگ رکھی ہے ۔ کونسل کے اقدامات سے ٹیکس وصولی اور سبسڈیز پر ممکنہ اثرات کا بھی پوچھا گیا ہے ۔
خبرنمبر3
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سرفہرست رہا، کراچی کا تیسرا نمبر ، اسموگ کے باعث لاہور ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مخصوص اضلاع میں تین دن کے لیے دفعہ 144نافذ ، فصلوں کی باقیات ، کوڑا کرکٹ، پلاسٹک، پولی تھن بیگ اسموگ کا باعث بننے والی اشیا چلانے پر بھی پابندی عائد ، لاہور ، گوجرانوالہ ، وزیر آباد، حافظ آباد میں 4 روز کیلئے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ، تعلیمی ادارے ، سرکاری ، نجی دفاتر ، سینما پارک ریسٹورنٹ بندرہیں گے ، مارکیٹس ہفتے کو بند رہیں گی ۔ اسموگ کی وجہ سے قذافی اسٹیڈیم میں سہ فریقی ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل تاخیر کا شکار،
خبرنمبر4
مغربی ہوائوں کا سلسلہ آج سے ملک کے مغربی علاقوں پر اثر انداز ہوگا، محکمہ موسمیات کی آج سے بالائی علاقوں میں بارش ، پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی ، آج اور کل اسلام آباد ، لاہور ، راولپنڈی سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کاامکان ، ہلکی بارش سے اسموگ میں معمولی کمی آ سکتی ہے ،
خبرنمبر5
اڈیالہ جیل میں واٹس ایپ پر بیرون ملک مستقل بات کرنے کی سہولت موجود نہیں ، جیل پی سی او پر فیملی ، وکلا سے قیدیوں کی بات کرائی جاتی ہے ۔ 18اکتوبر کو خصوصی اقدامات کر کے چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کے بچوں کی بات کروائی گئی ۔ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا، کہا چیئرمین پی ٹی آئی کی ان کے بیٹوں سے فون پر بات کرانے کے کیس میں توہین عدالت کی درخواست خارج کرنے کی استدعا، اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت پیر تک ملتوی
خبرنمبر6
سائفر کیس میں ضمانت کیلئے اور فرد جرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواستیں ، شاہ محمود قریشی کی درخواستیں جمع ، پراسیکیوتر راجہ رضوان عباسی کا درخواست ضمانت پر اعتراض، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ درخواستوں پر سماعت کررہے ہیں ۔
خبرنمبر7
عدالت میں پیشی ، شیخ رشید کا صحافیوں کے جواب دینے سے گریز ، اپنے بھتیجے شیخ راشد کو بھی میڈیا سے بات کرنے سے منع کردیا، 9مئی ک مقدمات میں شیخ رشید کی ضمانت کل منظور ہوئی تھی ۔ شیخ رشید عدالتی مچلکوں پر دستخط کیلئے عدالت آئے تھے ۔
خبرنمبر8
آئی سی سی ورلڈ کپ نے اسٹریلیا کی افغانستان کے خلاف فتح کے بعد پاکستان کے لیے بھی سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے امیدیں بڑھ گئیں ۔ بھارت، جنوبی افریقا ، آسٹریلیا ٹاپ فور میں ہیں ۔ چوتھی ٹیم پاکستان ،نیوزی لینڈ یا افغانستان ہو گی ۔ افغانستان کا آخری میچ جنوبی افریقہ سے ہے ، افغانستان کو آخری میچ میں بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا، پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا دارومدار نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے میچ پر ہے ۔ کیوی ہارے یا میچ بارش جیت گئی تو پاکستان کو آخری میچ جیتنا ہوگا، انگلینڈ کو شکست دینا ہوگی۔ اس وقت تک افغانستان اور جنوبی افریقا کے میچ کا فیصلہ ہو چکا ہوگا، اگر نیوزی لینڈ جیتا تو پاکستان کو آخری میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔


