اسلام آباد(ای پی آئی ) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کر دیا گیا ،
عدالت کا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے فیصلہ سنا یا۔ تفصیل کے مطابق وفاقی پولیس نے دھوکا دہی کیس جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر فوادچودھری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا،
فواد چودھری نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ مجھے کچھ وقت دیا جائے،جس پر عدالت نے کچھ دیر کیلئے وقفہ کردیا۔
وقفے کے بعد دوبارہ سماعت پر فوادچودھری نے کہاکہ میرے مقدمے میں کوئی گواہ نہیں ہے، تیسری پیشی پر بھی مدعی مقدمہ پیش نہیں ہوا،ہراساں کرنے سے متعلق میرے علم میں نہیں ہے،پھر گرفتار کرنا ہے تو کرلیں،
عدالت ریکارڈدیکھ چکی ہے کہ مقدمہ کس طرح بنایا گیا ہے،عدالت جو حکم صادر کرے گی، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے فوادچودھری کو اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیدیا


