خبر نمبر 1
دہشت گرد افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہیں عبوری افغان حکومت کے قیام کے بعد پاکستان میں دہشت گردی 60 فیصد بڑھی خودکش حملوں میں 500 فیصد اضافہ ہوا دو سال میں 2 ہزار پاکستانی شہید ہوئے 64 افغان شہری سیکیورٹی فورسز سے مقابلوں میں مارے گئے پاکستان نے چارج شیٹ پیش کر دی وزیراعظم بولے دہشت گرد حملوں کے ثبوت افغان عبوری حکومت کو دیے افغانستان سے سخت کاروائی کی امید تھی مگر کوئی مثبت اقدامات نہیں کیے گئے امید ہے افغان حکومت اب ہمارے مطالبات پر کاروائی کرے گی۔۔۔
خبر نمبر 2
بدامنی پھیلانے میں غیر قانونی تارکین کا بڑا کردار واپس بھیجنا ہمارا حق افغان رہنما کی دھمکی آمیز بیانات افسوس ناک ہیں پاکستانی عوام کو ٹھیس پہنچی نگران وزیراعظم کا کہنا ہے ہماری کسی سے دشمنی نہیں اپنی پالیسی پر عمل درآمد کر رہے ہیں سرحد سے بغیر جواز غیر قانونی آمد و رفت کی اجازت نہیں ہونی چاہیے تارکین کے معاملے پر امریکہ سمیت کسی کا دبا نہیں نہ ہی قبول کریں گے کسی صورت تارکین وطن کی پالیسی سے واپسی ممکن نہیں افغانستان میں غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کو ہمارے حوالے کرے۔۔۔
خبر نمبر 3
افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی ساختہ اسلحہ بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے امریکہ کی تردید سے کوئی فرق نہیں پڑتا نگران وزیراعظم کی پریس کانفرنس کہا ہم کوئی سازشی سوچ کے تحت نہیں کہہ رہے تھے کہ امریکہ یہاں سے چلا گیا افغانستان میں امریکی اسلحہ کس کے پاس ہے کسی کو معلوم نہیں۔۔۔
خبر نمبر 4
افغانستان سے انخلا کے دوران کوئی سامان پیچھے نہیں چھوڑا امریکہ کا دعوی پاکستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں پر اظہار افسوس ویدانت پٹیل بولے پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔۔۔
خبر نمبر 5
سندھ کا قلعہ فتح کرنے کے لیے انتخابی اتحاد نون لیگ اور ایم کیو ایم پاکستان نے ملا لیا ہاتھ، نواز شریف کہتے ہیں ہمیں صرف پاکستان کی ترقی چاہیے کبھی امتیاز برتا ہے نہ ہی برتا جائے گا شہباز شریف کا مل کر سندھ والوں کی خدمت کا عزم معاملات طے کرنے کے لیے چھ رکنی کمیٹی تشکیل 10 روز میں تجاویز قیادت کو پیش کرے گی۔۔۔
خبر نمبر 6
اتحاد کریں الیکشن لڑیں سو بسم اللہ آصف زرداری کا سیاسی حریفوں کو پیغام بولے آٹھ سال سے دیکھ رہا ہوں انہیں کام کرنا آتا ہے نہ ہی کروانا سابق صدر نے کہا کہ اب ڈکٹیٹر بننے کے لیے مارشل لا لگانا پڑے گا اور اور آج کی صدی میں یہ آسان نہیں ۔۔۔
خبر نمبر 7
مسلم لیگ نون اور ایم کیو ایم کا انتخابی اتحاد خوش آئند ہے شہباز شریف یا مریم نواز کراچی سے الیکشن لڑنا چاہیں تو موسٹ ویلکم سب جماعتوں کو مل کر پاکستان کے لیے کام کرنا چاہیے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی لندن میں سما سے خصوصی گفتگو۔۔۔
خبر نمبر 8
سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کی چیئرمین پی ٹی آئی کے بیٹوں سے بات کرانے سے پھر معذرت توہین عدالت کی درخواست پر جواب جمع کرا دیا موقف اپنایا واٹس ایپ پر بیرون ملک مستقل بات کرانے کی سہولت موجود نہیں۔۔۔
خبر نمبر 9
اسرائیل کی دہشت گردی اور درندگی آج پھر نہتے شہریوں پر بمباری خان یونس اور نصیرات پناہ گزین کیمپ پر بارود کی برسات طبی مراکز کو بھی نشانہ بنایا ہلال احمر کے امدادی قافلے پر بھی حملہ کئی کارکنان جانبحق مغربی کنارے میں بھی حالات کشیدہ صیہونی فورسز کا یونیورسٹی پر بھی دھاویٰ اسرائیلی حملوں میں مزید سینکڑوں فلسطینی شہید مجموعی تعداد 10328 ہو گئی 4 ہزار سے زائد بچے شامل۔۔۔
خبر نمبر 10
نیتن یاہو کا غزہ میں غیر معینہ مدت تک رہنے کا مضحکہ خیز منصوبہ القسام بریگیڈز کا بھرپور جواب متعدد گاڑیاں تباہ اور فوجی ہلاک زمینی لڑائی میں اسرائیلیوں کو منہ کی کھانا پڑی طوفان الاقصی کے آغاز سے اب تک ساڑھے تین سو کے قریب سے صیہونی فوجی مارے جا چکے ہیں۔۔۔
خبر نمبر 11
امریکی صدر کا اسرائیلی وزیراعظم اور نائب صدر کا اسرائیلی صدر کو فون جنگ بندی میں تین دن کے وقفے کا مطالبہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے اور امداد کی ترسیل تیز کرنے پر زور اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار نتین یاہو کا یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ بندی سے انکار غزہ پر قبضے کا پلان بھی بتا دیا کہا جنگ کے بعد غزہ کی سیکیورٹی اسرائیل کے ہاتھوں میں ہوگی۔۔۔
خبر نمبر 12
کٹ جائیں گے، مگر سر نہیں جھکائیں گے بھائی کو کھونے والے فلسطینی کا پیغام کہا اسرائیل انسانیت کا دشمن ہے دنیا کو جلد اس سے چھٹکارا دلائیں گے غزہ میں ملبے تلے دبی بچی دو روز بعد زندہ مل گئی۔۔۔
خبر نمبر 13
اسموگ کا زہر لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر ایئر کوالٹی انڈیکس ساڑھے 4 سو سے بھی زائد کھلی فضا میں سانس لینا محال گلے اور آنکھوں کے امراض میں اضافہ یومیہ پانچ ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہونے لگے این ڈی ایم اے نے آئندہ ہفتے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی ایئر کوالٹی خراب ہونے کا خدشہ۔۔۔
خبر نمبر 14
26 جے آئی ٹیز کے بعد بھی سراغ نہیں لگا یا جا سکا تو سب فضول اب ایسا نہیں چلے گا لاپتہ افراد کا سراغ لگانا ہوگا سندھ ہائی کورٹ برہم جے آئی ٹی اور صوبائی ٹاسک فورس کے سربراہ کو طلب کر لیا۔۔۔
خبر نمبر 15
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں چار فیصد کمی امریکی خام تیل 77 ڈالر 46 سینٹ فی بیرل پر آگئی برطانوی خام تیل 81 ڈالر 76 سینٹ میں فروخت۔۔۔
خبر نمبر 16
ذخیرہ اندوزوں کے خلاف حکومت کا کریک ڈاؤن ایک ہفتے کے دوران 6599 میٹرک ٹن کھاد، 6996 میٹر ٹن چینی اور 2367 میٹرک ٹن آٹا برآمد کر لی لیا۔۔۔
خبر نمبر 17
خیرپور میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن 15 مشتبہ افراد زیر حراست قدیر گینگ کے کئی ٹھکانے مسمار۔۔۔
خبر نمبر 18
کتنے آدمی تھے صرف ایک گلین میکسویل پوری افغان ٹیم پر بھاری پڑ گیا تاریخی اننگز نے ریکارڈ بک ہی پلٹ دی لڑکھڑاتے آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا مشکل وقت میں ڈبل سینچری 128 گیندوں پر 201 رنز بنائے 10 چھکے اور 21 چوکے لگائے آسٹریلیا نے 292 رنز کا ہدف حاصل کیا۔۔۔
خبر نمبر 19
کرکٹ کی عالمی جنگ آج انگلینڈ اور نیدرلینڈز کا ہوگا مقابلہ پوائنٹس ٹیبل پر نیدرلینڈز کا نواں اور انگلینڈ کا دسواں نمبر چیمپینز ٹرافی کھیلنے کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے انگلینڈ کو فتح لازمی درکار۔۔۔
خبر نمبر 20
کرکٹ ورلڈ کپ میں شاہینوں کا اگلا امتحان انگلینڈ سے میچ کی تیاریوں کا آج سے آغاز گرین شرٹس دو بجے ٹریننگ کریں گے قومی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے انگلینڈ کو لازمی ہرانا ہوگا نیوزی لینڈ کی شکست کی بھی دعائیں کرنا ہوں گی۔۔۔


