خبر نمبر 1

آئی ایم ایف کا پاکستان کو نجکاری بانڈز کے ذریعے مشکلات سے نمٹنے کا مشورہ تکنیتی سطح پر مذاکرات میں بیرونی قرضوں کی نومبر اور دسمبر میں ادائیگی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے معاہدے کرنے کی تجویز بھی دے دی ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا پلان رواں ماہ تشکیل دینے کی سفارش بھی سامنے آگئی۔۔۔

خبر نمبر 2

عام انتخابات میں ن لیگ کا مقابلہ پیپلز پارٹی سے ہوگا لیگی رہنما جاوید لطیف نے انتخابی اتحاد کا تاثر رد کر دیا 92 کے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے یاد دلایا کہ میثاق جمہوریت کا مطلب ہرگز یہ نہیں تھا کہ انتخابی اتحاد کر لیا شاید خاقان عباسی کی بھی جلد ن لیگ کی صفوں میں واپسی کی پیش گوئی کر دی۔۔۔

خبر نمبر 3

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات سکندر سلطان راجہ نے عام انتخابات کی تیاریوں سے آگاہ کیا انوار الحق کاکڑ نے شفاف انتخابات کے لیے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔۔۔

خبر نمبر 4

کراچی میں ایک اور آگ لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ بن گیا ولیکا چورنگی کے قریب ایک ٹیکسٹائل مل میں لگی آگ پر ڈھائی گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا فیکٹری میں آگ بجھانے والے آلات موجود نہ ہونے کا انکشاف۔۔۔

خبر نمبر 5

بھارت میں منی لانڈرنگ، اسمگلنگ،منشیات فروشی، ہیومن ٹریفکنگ، انفارمل اکنامک اکاؤنٹ سرفہرست بھارت میں پرتشدد انتہا پسند تنظیموں کا منظم نیٹ ورکس کے ذریعے فنڈز اکٹھے کرنے کا انکشاف مودی سرکار کی زیر نگرانی آر ایس ایس دنیا بھر میں دہشت گردی اور انتشار پھیلانے میں مصروف ایف اے ٹی ایف میں جمع ہندوستان کے جرائم کی لمبی فہرست سامنے آگئی فیٹف نے غیر قانونی اور غیر انسانی کاروائیوں کی تفتیش کے لیے ٹیم بھارت بھیج دی بھارت کو جلد بلیک لسٹ کیے جانے کا امکان۔۔۔

خبر نمبر 6

فرانس کے شمالی علاقوں میں بدترین سیلاب شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں آمد و رفت کا نظام درہم درہم کئی مقامات پر سڑکیں سیلابی ریلے کی نظر ہو چکیں گلیاں اور بازار بھی زیر آب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری۔۔۔

خبر نمبر 7

لیہ میں تھرڈ ڈیزرٹ ریلی کی تیاری وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا 200 کلومیٹر تھرڈ ڈیزرٹ ریلی کو ٹ ادو اور لیہ میں کل سجے گی خواتین سمیت 100 سے زائد ڈرائیورز قسمت آزمائی کریں گے ڈرٹ اور کواڈ بائیکرز کی ریس بھی ہوگی۔۔۔