خبرنمبر1
تارکین وطن کے معاملے پر بیرونی دبائو مسترد ، پاکستان کسی کے دبائو میں آتا ہے نہ ہی آئے گا، ہم پر تارکین وطن کے حوالے سے امریکا سمیت کسی ملک کا کوئی دبائو نہیں ، ذہن سے نکال دیں پاکستان پر کوئی دبائو ڈال سکتا ہے ۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا دو ٹوک اعلان ، کہا افغان حکومت الزام تراشی کر کے پاکستان کے عوام کے جذبا ت کو ٹھیس پہنچائی ، افغان حکومت کا رویہ معنی خیز ہے ، افغانستان کو ٹی ٹی پی یا پاکستان میں سے کسی ایک کو چننا ہوگا،
خبرنمبر2
غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی کا سلسلہ جاری، 7نومبر کو 5ہزار 85غیر قانونی افغان باشندے واپس چلے گئے ۔ واپس جانے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ، اب تک 2لاکھ 3ہزار 639غیر قانونی مقیم افراد وطن واپس جا چکے ہیں ۔
خبرنمبر3
سابق وزیراعظم نوازشریف سیاسی منظر نامے پر متحرک، نوازشریف وفد کے ہمراہ گورنر ہائوس لاہور آمد، قائد ن لیگ سے عبدالرحمان کانجو اور اویس لغاری کی ملاقات، پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت ، عبدالرحمان کانجو سے لودھراں اور بہاولپور کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان بھی ملاقات میں موجود
خبرنمبر4
ایم کیو ایم سے اشتراک ملک و قوم کو مسائل سے نکالنے کے لیے مثبت پیش رفت ہے ، ہمیں صرف پاکستان کی ترقی چاہیے ہر علاقے کی ترقی ہماری ترجیح رہی ہے ، لواری ٹنل ہو یا ہزارہ موٹر وے ہم نے ہی پاکستان کو منصوبے دئیے ، کبھی امتیاز برتا نہ برتیں گے ، قوم کی حالت دیکھ کر دل دکھی ہو جاتا ہے ، شہبازشریف کو ایسے وقت میں ذمہ داری ملی جب ملک دیوالیہ تھا ، اب معاشی ترقی کے لیے ڈبل اسپیڈ سے کام کرنا ہوگا۔ نوازشریف کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات دوران گفتگو، کراچی کے فلاحی منصوبے نوازشریف کے دل کے ہمیشہ قریب رہے ہیں ۔ مستقل میں ایم کیو ایم کے تعاون اور اشتراک سے کراچی اور سندھ کے عوام کی بھرپور خدمت کریں گے۔ شہباز شریف
خبرنمبر5
ن لیگ اور ایم کیو ایم کے وفود کی ملاقات کیا ہوا؟اندرونی کہانی سامنے آ گئی ، ایم کیو ایم نے مریم نواز کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی تجویز دیدی، متحدہ کی جانب سے مریم نواز کی کمپین چلانے کی پیشکش، ن لیگ نے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔ ایم کیو ایم رہنماؤں نے نوازشریف کو دورہ سندھ پر متحدہ کے ہیڈکوارٹر آنے کی دعوت دیدی جو ن لیگی قائد نے قبول کر لی ۔ ملک میں سیاسی کشیدگی کے خاتمے ، رواداری کو فروغ دینے پر اتفاق، نوازشریف کی جانب سے سندھ کے نئے صدر بشیر میمن کو ایم کیو ایم کی قیادت سے مکمل رابطے میں رہنے کی ہدایت،
خبرنمبر6
دوستوں اور دشمنوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں ، ان کی اپنی سیاست اور ہم اپنی سیاست کریں گے ، مخالفین الیکشن میں کھڑیں ہوں ہم ویلکم کریںگے چیئرمین پی ٹی آئی کو اس لیے نہیں ہٹایا کہ ہمیں پاور کی ضرورت ہے ہمیں عوام کے حقوق اور ملک کی ترقی کی ضرورت ہے ۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے دور میں کوئی کام نہیں کیا۔ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ۔ سمندر کے پانی کو صاف کر کے لوگوں کو فراہم کریں گے۔ آصف زرداری کا گھوٹکی میں خطاب
خبرنمبر7
معیشت میں بہتری ، اسٹارک مارکیٹ میں مثبت رجحان، ڈالر 85پیسے مہنگا، 287روپے 25پیسے پر ٹریڈ،


