خبرنمبر1

امریکی فوج نے افغانستان میں کوئی سامان نہیں چھوڑا، نائب ترجمان محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں جانی نقصان پر تعزیت کرتے ہیں ، پاکستان دیگرملک افغان پناہ گزینوں کیلئے ذمہ داری پوری کریں ، پڑوسی ملک افغانیوں کو داخلے کی اجازت دے ، پاکستان کو بڑے پیمانے پر فوجی امداد معطل ہے ، ویدانت پٹیل کی پریس بریفنگ ، پاکستانمیں کسی ایک سیاسی جماعت یا حکومت کو ترجیح نہیں دیتے ، الیکشن شفاف ہونے چاہییں،

خبرنمبر2

غیر قانونی تقرریوں کا کیس ، سندھ ہائیکورٹ میں آغا سراج درانی کی 10لاکھ زر ضمانت ضبط کر لی ۔ عدالت کا آغا سراج کو 10روز میں احتساب عدالت کے سامنے سرنڈ ر کرنے کا حکم ، عدالت نے زرضمانت واپس کرنے سے متعلق درخواست مسترد کر دی، جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا سراج درانی نے سرنڈر نہیں کیا تو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔

خبرنمبر3

فیض حمید کیخلاف زمن پر قبضے کے کیس کی سماعت، چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا درخواست میں بڑے سنجیدہ الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔ سوال پر وکیل نے کہا مجھے بطور وکیل خدمات سرانجام دینے کیلئے رات کو کال آئی ہے ، چیف جسٹس نے کہا التوا نہیں دے سکتے، آپ تیاری کر لیں ، سماعت میں وقفہ

خبرنمبر4

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری ، امدادی قافلے پر بھی حملہ ، مزید 300فلسطینی شہید ، تعداد 10ہزار 238ہو گئی ۔ اسرائیل نے امدادی قافلے پر بھی حملہ کر دیا۔ دو ٹرکوں کو نقصان ہوا، ایک ڈرائیور زخمی ، مصر سے پانی لے جانے والے ٹرک کو بھی نشانہ بنایا گیا اقوام متحدہ کا کہنا ہے ایک ہفتے سے شمالی غزہ میں خوراک نہیں پہنچائی جا سکی ۔ اسرائیلی وزیر دفاع کی ڈھٹائی ، قیدیوں کی رہائی تک عارضی جنگ بندی بھی نہیں کی جائے گی ۔

خبرنمبر5

غزہ کے بچوں سے یکجہتی کیلئے کراچی میں طلبہ کا مارچ، جماعت اسلامی کے تحت ریلی میں اسکول کے بچوں کی شرکت، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے بینرز، پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، بچوں کے علامتی کفن میں لپٹی لاشیں بھی اٹھائی ہوئی تھیں ۔

خبرنمبر6

کراچی میں ولیکا چورنگی کے قریب ٹیکسٹائل کمپنی میں آتشزدگی ، فائر بریگیڈ کی 6گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف، فیکٹری میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، پولیس کا کہنا ہے فیکٹری میں آگ بجھانے کے آلات ، انتظامات نہیں تھے ۔