اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چودھری کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیٹر اعجاز چودھری کی سینیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،
سینیٹر اعجاز چودھری کی جانب سے خالد یوسف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔


