خبرنمبر1
افغان مہاجرین کیلئے رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں 6ماہ توسیع کا فیصلہ ، اطلاق رجسٹرڈ افغان مہاجرین اور ان کے فیملی ممبرز پر ہوگا۔ وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ نے مدت بڑھانے کی سفارش کی تھی ۔ افغان مہاجرین کیلئے کارڈ کی مدت 30جون 2023کو ختم ہو گئی تھی ۔ پاکستان میں 13لاکھ سے زائد رجسٹرڈ افغان مہاجرین ہیں ۔
خبرنمبر2
پنجاب کے مختلف شہروں میں فضا آلودہ ترین ، فضائی آلودگی میں ملتان کا دنیا میں پہلا نمبر، مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 421تک پہنچ گیا۔ لاہور میں بھی اسموگ کا راج برقرار، بدترین آلودگی سے شہری بیماریوں کا شکار ،طبی ماہرین کا ماسک کے استعمال کا مشورہ
خبرنمبر3
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا گورنر اسٹیٹ بینک کو ٹیلی فون ، جمعرات ، جمعہ اور ہفتہ کو 8 اضلاع میں بینک بند رکھنے کی درخواست، گورنر اسٹیٹ بینک کی وزیراعلیٰ کو شام تک جواب کی یقین دہانی ، پنجاب میں ماحولیاتی ایمرجنسی کے تحت دفعہ 144 نافذ ،پنجاب حکومت کا اسموگ کی صورتحال پر جمعہ اور ہفتہ کے روز چھٹی کا اعلان ، لاہور ڈویژن، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، نارووال میں اطلاق ہوگا۔ 9 نومبر کی پہلے ہی چھٹی ہے ۔ لگاتار 4 دن تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے ۔ مارکیٹیں ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گی۔اسموگ کے حوالے سے اگلے 4 دن اہم ہیں ، دفعہ 144 نافذ ہے ان دنوں میں سختی کریںگے۔ محسن نقوی
خبرنمبر4
سموگ کے باعث ن لیگ کی مرکزی کونسل کا اجلاس ملتوی ، اجلاس شہبازشریف کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا۔ 11نومبر کو ہونے والے اجلاس کی صدارت نوازشریف نے کرنا تھی۔ نئی تاریخ کا اعلان جلد کیاجائے گا۔ سموگ اور ہیلتھ ایمرجنسی کی وجہ سے اجلاس ملتوی کیا گیا ،مریم اورنگزیب کا ٹوئٹ
خبرنمبر5
مسلم لیگ ن کی گورنر ہاؤس میں اہم بیٹھک، نوازشریف ، شہبازشریف ، مریم نواز ، رانا ثناء اللہ گورنر پنجاب سمیت دیگرکی شرکت ، اجلاس میں جنوبی پنجاب کے معمولات پر غور، قائد ن لیگ سے عبدالرحمان کانجو اور اویس لغاری کی بھی ملاقات، جنوبی پنجا ب میں ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت، عبدالرحمان کانجو سے لودھراں اور بہاولپور کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔نوازشریف کا 13نومبر کو بلوچستان کا دورہ شیڈول، 20سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں طے ۔ اہم شخصیات کی پارٹی میں شمولیت متوقع،
خبرنمبر6
سیاسی مخالفین کو بسم اللہ ، ویلکم کہتے ہیں ، سیاست میں مقابلہ اچھا ہوتا ہے ، ہم نے ہمیشہ الیکشن کو ویلکم کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاست میں نہیں چھوڑوں گا تھی ، 9مئی کوسیاسی لوگوں اور اداروں کو ٹارگٹ کیا گیا۔ پیپلز پارٹی نے ملک میں سیاست کی بڑی قیمت ادا کی ۔ شازیہ مری کی پریس کانفرنس
خبرنمبر7
سائفر کیس میں فرد جرم کامعاملہ، ٹرائل کورٹ کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج، چیئرمین پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ کا 26اکتوبر کا حکمنامہ کالعدم قرار دینےکی استدعا،کیس میں عجلت کی وجہ سے شفاف ٹرائل کے آئینی حق کی خلاف ورزی ہوئی ، ٹرائل غیر قانونی اور دائرہ اختیار سے تجاوز ہے ، درخواست میں موقف


