خبر نمبر 1
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان پہنچ گئے ایئرپورٹ پر ازبکستان حکام نے شاندار استقبال کیا۔۔۔
خبر نمبر 2
نگراں حکومت کی رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے لیے بڑی سہولت مہاجرین کے رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کا فیصلہ نگران کابینہ نے سرکولیشن سمری پر منظوری دے دی پی او آر میں توسیع کا اطلاق رجسٹرڈ مہاجرین اور ان کی فیملیز پر 31 دسمبر تک کے لیے ہوگا ملک میں رجسٹر افغان مہاجرین کی تعداد 13 لاکھ سے زیادہ ہے۔۔۔
خبر نمبر 3
نواز شریف کی واپسی کے بعد ن لیگ متحرک لیگی مرکزی اور صوبائی قیادت بلوچستان میں پارٹی کو منظم کرنے کے لیے کوشاں نواز شریف شہباز شریف اور مریم نواز کا آئندہ ہفتے دورہ کوئٹہ کا امکان بلوچستان عوامی پارٹی کے سابق وزرا اور ایم پی ایز شمولیت کا اعلان کریں گے 20 سے 25 الیکٹیبلز کی شمولیت بھی متوقع ادھر گورنر ہاؤس لاہور میں نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کی بیٹھک شہباز شریف اور مریم نواز سمیت اہم رہنما موجود بہاولپور اور جنوبی پنجاب کے لیے ٹکٹوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔۔۔
خبر نمبر 4
پی ٹی آئی کے دور میں پاکستان کی ترقی کو فل اسٹاپ لگایا گیا ملک میں انتشار پھیلایا گیا اسی وجہ سے ان کو آئینی طریقے سے نکالا رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ اگر بلاول بھٹو متواتر الیکشن کا مطالبہ نہ کرتے تو یہ تاریخ بھی نہ دی جاتی۔۔۔
خبر نمبر 5
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کی ملاقات بابر عوان اور بیرسٹر گوہر نے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا وفد نے چیف الیکشن کمشنر کو انتخابی مہم میں رکاوٹوں سے بھی آگاہ کیا۔۔۔
خبر نمبر 6
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دے دیا غزہ جنگ کے خلاف بچوں کی ریلی سے خطاب کے دوران بولے پاکستان کا نظام تعلیم نہیں بتاتا کہ امریکہ دہشتگرد ریاست ہے جو قتل عام پر اسرائیل کو سپورٹ کر رہا ہے۔۔۔
خبر نمبر 7
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ 54341 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ بھی جاری ڈالر مزید 60 پیسے اضافے سے 287 روپے پر پہنچ گیا۔۔۔
خبر نمبر 8
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو لین دین کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا عدالت نے
فیصلہ سناتے ہوئے 14 روزہ ریمانڈ منظور کر لیا دوران سماعت عدالت نے فواد چوہدری کو مشاورت کی اجازت دی اہلیہ حبہ چوہدری نے مقدمات کی تفصیلات کی درخواست کر دی۔۔۔
خبر نمبر 9
لیاری میڈیکل یونیورسٹی میں غیر قانونی تقرریوں کا الزام سپیکر سندھ اسمبلی کو حفاظتی ضمانت کے بعد سرنڈر نہ کرنا
مہنگا پڑ گیا 10 لاکھ روپے کا زر ضمانت ضبط اگر سرنڈر نہیں کیا تو نتائج بھگتنا ہو گئے جسٹس ظفر احمد راجپوت کا انتباہ۔۔۔
خبر نمبر 10
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کسانوں کے لیے احسن اقدام گندم کی امدادی قیمت 4700 روپے فی من رکھنے کا فیصلہ کر لیا محسن نقوی کا بند روڈ کوریڈور منصوبے کا جائزہ بولے کوشش ہوگی رنگ روڈ پروجیکٹ کا بند روڈ سرکل 31 جنوری تک مکمل ہو جائے۔۔۔
خبر نمبر 11
قومی کپتان بابراعظم 951 دن بعد ون ڈے کی پہلی پوزیشن سے محروم آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں بھارتی اوپنر شبمن گل نے ٹاپ پوزیشن سنبھال لی کوئنٹن ڈی کوک تیسرے اور کوہلی چوتھے نمبر پر براجمان باولنگ میں بھی بھارت کے محمد سراج نے شاہین آفریدی سے پہلی پوزیشن چھین لی آل رانڈرز میں شکیب کا پہلا نمبر ہے۔۔۔


