خبرنمبر1
پاکستان کا طالبان پر ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی سہولت کاری کا الزام، غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کی پالیسی جاری رکھنے کا اعلان ، غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کی پالیسی تبدیل نہیں ہو گی ، افغان حکوم نے کالعدم ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی نہیں کی ، دہشتگردی کے کئی واقعات میں افغان حکومت کی سہولت کاری کے شواہد ہیں ۔ فروری میں وزیر دفاع اور ڈی جی آئی ایس آئی پر مشتمل وفد نے کابل کا دورہ کرکے افغان حکومت کو واضح پیغام دیا تھا کہ ٹی ٹی پی اور پاکستان میں سے کسی ایک کو چن لیں۔ افغان حکومتی شخصیات نے پاکستان کیخلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات دئیے ۔
خبرنمبر2
سندھ ہائیکورٹ کی افغان شہریوں کی بے دخلی کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت، وفاقی او رصوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرنے سے انکار، غیر قانونی مقیم افراد کی بے دخلی ریاست کی پالیسی ہے ، عدالت کسی صورت مداخلت نہیں کر سکتی، عدالت نے سوال کیا کیا ویزا مدت ختم ہونے پر کیا کوئی پاکستانی سعودی عرب یا کسی اور ملک میں رہ سکتا ہے ؟ویزا ختم ہونے کے بعد ایکدن بھی کسی ملک میں نہیں رہ سکتے ، وکیل نے کہا پاکستان کا قانون سب کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے ، سندھ ہائیکورٹ نے کہا پاکستان کا قانون صرف پاکسانیوں کو تحفظ دیتا ہے ، اس کا اطلاق صورت پاکستانیوں پر ہوتا ہے ۔
خبرنمبر3
سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے چیمبر میں دئیے گئے فیصلے غیر قانونی قرار دے دئیے ، سپریم کورٹ کے ہیومن رائٹس سیل کی بھی کوئی قانونی حیثیت نہیں ، چیف جسٹس کیس صرف کھلی عدالت میں مقرر کرنے کا اختیار رکھتا ہے ،چیف جسٹس اپنے چیمبر میں کوئی حکم جاری نہیں کرسکتا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درخوست گزار زاہدہ اسلم ہیومن رائٹس کیس میں ریمارکس ، چیف جسٹس نے کہا کہ برطانوی شہری زاہدہ اسلم نے 184تین کے تحت 2017میں درخواست دائر کی ، اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے 2018میں فریقوں کو چیمبر میں بلا کر سماعت کی ، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کوئی چیف جسٹس قانونی دائرہ اختیار سے باہر کے معاملات پر نوٹس نہیں لے سکتا، چیف جسٹس کے پاس چیمبر میں کیس سننے کا کوئی اختیا رنہیں تھا، ڈی جی ایچ آر سیل سپریم کورٹ نے بتایا کہ ثاقب نثار کے کہنے پر 3لاکھ 98ہزار درخواستوں کا ریکارڈ ضائع کیا،
خبرنمبر4
نوازشریف سیاسی درجہ حرارت کم کرنے میں کردارادا کریں، فواد چودھری کا مشورہ، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم مذاکرات ناکام نہیں ہوئے تھے ، اب بھی مذاکرات ہو سکتے ہیں اور ہونے بھی چاہییں،ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نوازشریف کو کہیں 50سال بعدایسا الیکشن نہ جیتیں ، اس طرح جیت بھی گئے تو کون مانے گا؟ فراڈکیس میں فواد کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔
خبرنمبر5
بابر اعوان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کی چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ سے ملاقات، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن 23ستمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ انہوں نے پارٹی چارٹرآف ڈیمانڈ الیکشن کمیشن کو دے دیا ہے ، الیکشن کمیشن نے کہا بلےکا نشان پی ٹی آئی کا ہی ہوگا، کوئی چیئرمین مائنس نہیں ہوگا، جو چیئرمین پی ٹی آئی ہیں وہی رہیں گے۔چیف الیکشن کمیشن کو یہ بھی بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کو اجلاس کرنے اجازت نہیں دی جا رہی ۔ جھنڈے اوربینرز پرنٹ نہیں ہونے دیے جا رہے ۔ انتخابی نشان کاآرڈر ابھی تک ریلیز نہیں کیا گیا ہے ۔
خبرنمبر6
مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت، سندھ ہائیکورٹ طلبی کے باوجود ملزمان کی عدم پیشی پر برہم ، شعیب سڈل ، سابق پولیس افسر واجد درانی سمیت 19ملزمان طلب ، عدالت نے کہا جن ملزمان کا انتقال ہو چکا ہے ان کی تصدیق کر کے رپورت پیش کی جائے ، کیس میں ملزم مسعود شریف ،رائے طاہر ، شبیر قائم خانی انتقال کر چکے ۔مرتضیٰ بھٹو کے ملازم نے ملزمان کی بریت کے خلاف 2010میں اپیل کی تھی ۔ 20ستمبر 1996کو مرتضی بھٹو اور ساتھیوں کو ان کے گھر کے قریب قتل کر دیا گیا تھا۔
خبرنمبر7
76فیصد پاکستانی علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر چھٹی کے حامی ، 45 فیصد 9 نومبر کو اقبال ڈےکی وجہ سے اہم مانتے ہیں ، ایپسوس نے اقبال ڈے سے متعلق نیا سروے جاری کردیا۔ 64فیصد پاکستانیوں کے پسندیدہ شاعر کہا، 89فیصد نے علامہ اقبال کو قومی شاعر کے طور پر پہچانا۔


