لاہور(ای پی آئی ) اشتعال انگیز ٹوئٹ کیس میں لاہور کی سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔
تفصیل کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں اشتعال انگیز ٹویٹ سے متعلق سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد نواز نے خدیجہ شاۃ کی درخواست ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ایف آئی اے کے اس مقدمے میں خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے خدیجہ شاہ کو ضمانت کے عوض ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
خدیجہ شاہ نے اپنے وکیل بیرسٹر سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانت دائر کی تھی۔ خدیجہ کے خلاف ایف آئی اے لاہور نے مقدمہ درج کیا تھا۔


