خبرنمبر1

پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ دلانے کے لیے صدر عارف علوی کا نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو خط، سیاسی وابستگیاں رکھنے پر جبری گمشدگیوں ، سیاسی وفاداریاں بدلنے جانے کو باعث تشویش قرار دے کر صدر مملکت نے خواتین ورکرز کی طویل نظر بندی کا معاملہ بھی خط میں اٹھایا ، لکھا عدالتی ریلیف کے باوجود دوبارہ گرفتاریاں معاملے کو مزید حساس بنا رہی ہیں، ہموا رسیاسی میدان سب کا حق ہے ، نگران وزیراعظم اور حکومت کا سربراہ ہونے کے ناطے سیاسی ہموار میدان نہ ہونے کے پی ٹی آئی کے خدشات پر غور کریں ، صدر نے نگران وزیراعظم سے کہا کہ ہر شہری کا حق ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت کا رکن ہو، اور اسے اظہار رائے کا حق ہے ۔ صدر نے آرٹیکل 19کے تحت آزاد پریس کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

خبرنمبر2

سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈز کیس میں نیب نوٹس پر پیشی سے معذرت، نیب سے آئندہ ہفتے نوٹس جاری کرنے کی درخواست، بشریٰ بی بی نیب کو خط میں کہا آج ڈھائی بجے پیشی کے لیے 3نومبر کو نوٹس دیاگیا چند وجوہات کی باعث پیش نہیں ہو سکتی،

خبرنمبر3

فوجی عدالتوں کو فوری بحال کیا جائے، عدالتی فیصلوں سے ہمارے زخموں پر نمک پاشی نہ کی جائے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ کی نیوز کانفرنس، شہدا فاؤنڈیشن کے نمائندوں کا کہنا تھا فوجی عدالتوں کی بندش انتشار پھیلانے والوں اور بلوائیوں کی سہولت کاری کے مترادف ہے ۔ عوام سپریم کورٹ سے کہیں کہ فوجی عدالتوں کو کام کرنے دیں ، کلبھوشن کیس کے تناظر میں سیکرٹ ایکٹ بحال کرنے کا مطالبہ ، کہا فوجی عدالتوں ، سیکرٹ ایکٹ کے خاتمے سے دہشتگردی کی لہر آئی ، یہ ایکٹ ملکی سلامتی کا ضامن ہے ۔ پیر کو ملٹری کورٹ کیس کے فیصلے پر نظرثانی اپیل کرنے کا اعلان ،

خبرنمبر4

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے غزہ کا محاصرہ کر لیا ہے ، شہر کے اندر کارروائی کر رہے ہیں ، فلسطینی شہری جنوب کی طرف چلے جائیں ۔ ہم نہیں رکیں گے ۔ نیتن یاہو کو حزب اللہ نے دھمکی دے دی ، جنگ میں شامل ہونا بڑی غلطی ہو گی ، حزب اللہ، سیکورٹی ناکامی پر یاہو کو نروس بریک ڈاؤن ہو گیا ہے ۔ اولمرٹ، اسرائیل کے لیے خطرہ ہیں ۔ غیر معینہ مدت کے لئے غزہ کا کنٹرول سنبھالنا غلطی ہے ۔ جو اسرائیل کے مفاد میں نہیں ۔

خبرنمبر5

تنازع ختم ہونے کے بعد غزہ پر قبضہ نہ کریں ، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جی 7اجلاس میں غزہ میں امن کا خاکہ پیش کر دیا۔ ابھی یا جنگ کے بعد جبری نقل مکانی نہیں ہونی چاہیے ، غزہ کو دہشت گردی یا دیگر پلیٹ فارم استعمال نہ کیا جائے، یہ واضح ہے کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ نہیں کر سکتا، تنازع کے اختتام پر عبوری حکومت کی ضرورت ہو سکتی ہے ، جی 7میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے کی حمایت،

خبرنمبر6

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد مصر پہنچ گئے ، امدادی سامان غزہ میں تقسیم کرنے میں مدد کریں گے ۔ سینیٹر مشتاق احمد کا تفصیلی انٹرویو دیکھے رات 8بجکر 5منٹ پر