خبرنمبر1
پنجاب میں گندم ریلیز پالیسی منظور، سرکاری گندم کی ریلیز قیمت 4 ہزار روپے 700 روپے طے ، پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر، گنے کی ا مدادی قیمت 400 روپے فی من مقررکی گئی ہے ۔ کرشنگ سیزن 20نومبر سے شروع ہوگا۔ نگران صوبائی وزرا کی پریس کانفرنس
خبرنمبر2
معیشت میں بہتری ، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100انڈیکس میں 525پوائنٹس کااضافہ، 54ہزار 261پر بند، انٹر بینک میں ڈالر مزید 51 پیسے مہنگا، 286روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1روپیہ 50پیسے مہنگا ہو کر 289کا ہو گیا۔
خبرنمبر3
آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آج تین میٹنگز شیڈول، ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے حکام وفد کو بریفنگ دیں گے ۔ ایف بی آر بینکوں اور نادرا کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ پر بریفنگ دے گا۔ بینکوں سے موصول صارفین کی ڈیٹا شیئرنگ رپورٹ آئی ایم ایف کو جنوری میں بھیجی جائے گی۔ اسٹیٹ بینک صارفین کی معلومات کی رپورٹ فراہم کرے گا۔ ایف بی آر مشن کوٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے کی رپورٹ بھی فراہم کرے گا۔
خبرنمبر4
غزہ میں اسپتالوں پر حملے جاری، اسرائیلی افواج نے نصر میڈیکل کمپلیکس پر بم برسا دئیے ، القدس اور کمال عدوان اسپتال کے نزدیک بھی بمباری، بچوں کے اسپتال کو بھی خالی کرنے کی دھمکی، متحدہ عرب امارات کا غزہ میں ڈیڑھ سو بستروں کا فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا اعلان ، صیہونی فورسز کے وحشیانہ حملے جاری، غزہ کے دو جنوبی شہروں پر بمباری ، رفاہ اور خان یونس میں 23افراد شہید، متعدد زخمی ، غزہ کے لوگوں کو جنوب کی طرف ہجرت کرنے کی دھمکی، فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ زمینی کارروائیاں تیز کر رہے ہیں۔ ترجمان اسرائیلی فوج کا اعلان
خبرنمبر5
انگلینڈ کا نیدر لینڈز کو جیت کے لیے 340رنز کاہدف،بین اسٹوکس 108رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ، ڈیوڈ ملان نے 87، کرس ووکس نے 51رنز بنائے، نیدر لینڈ ز کی جانب سے باس ڈی لیڈے کی 3وکٹیں ، جواب میں نیدر لینڈ کی بیٹنگ کا آغاز ہو گیا۔
خبرنمبر6
شاہینوں کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا مشن ، پاکستانی ٹیم کی کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں بھرپور پریکٹس، پاکستانی اسکواڈ نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں ، ایم آر آئی رپورٹ نیگیٹو آنے کے بعد حارث رئوف نے بھی ٹریننگ کی ۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ 11نومبر کو ہوگا۔ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی شکست پاکستان کے لیے فائدہ مند ہوگی۔
خبرنمبر7
خیر پور میں گھریلو ملازمہ فاطمہ قتل کیس ، گرفتار ملزمان عدالت پیش، حتمی چالان جمع ، آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہوگی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کو 16روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ 24نومبر کو پھر پیش کیا جائے گا۔
خبرنمبر8
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا گورنمنٹ جونیئر ماڈل ہائی اسکول ماڈل ٹائون کا دورہ ، بچوں نے اسکول کی حالت بہتر ہونے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی کا آٹی لیب کے پرانے کمپیوٹرز کو تبدیل کرنے کا حکم ، وزیراعلیٰ کے پہلے دورے کے اثرات، اسکول اور کلاسز رومز میں پینٹ شروع، لائٹس اور پنکھے بھی لگ گئے ۔ فرنیچر آنا شروع ہو گیا۔


