خبرنمبر1

8فروری کو صوبائی کے ساتھ وفاقی حکومت بھی بنائیں گے ، پہلا موقع ہوگا میئر کراچی وزیراعلیٰ سندھ وزیراعظم جیالا ہوگا، کراچی سمیت پورے پاکستان کی قسمت بدلیں گے ۔ لیول پلیئنگ فیلڈ ہو یا نہ ہو الیکشن جیت کر دکھائیں گے، اب تو لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایت کرنا ہی بند کر دی، ہمارا رابطہ عوام سے ہے مخالفین کا کسی سلیکشن کمیٹی سے ہوگا، حلقہ بندیوں تک پارٹی ٹکٹ کا اعلان نہیں کیا جائے گا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں گفتگو

خبرنمبر2

عوام کو مہنگائی کا جھٹکا، گیس کی قیمتوں میں 172فیصد تک اضافہ ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا، 100مکعب میٹر کی قیمت 400 سے بڑھا کر 1000 روپے مقرر کر دی گئی ، صارفین 150 مکعب میٹر کی قیمت 600 کی بجائے 1200روپے دیں گے ۔ بجلی بھی 40 پیسے فی یونٹ مہنگی ، اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ نیپرا اتھارٹی نے نوٹیفکشین جاری کر دیا۔

خبرنمبر3

سپریم کورٹ نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف درخواست نمٹا دی ، سپریم کورٹ کیس کے میرٹس کو چھیڑے بغیر درخواستیں نمٹاتی ہے ، درخواست گزار کے پاس متعلقہ فورمز موجود ہیں وہاں رابطہ کیا جا سکتا ہے ، ہیومن رائٹس اور سپریم کورٹ میں فرق ہے اس ادارے کے پلیٹ فارمز سے ماضی میں ناانصافیاں ہوئیں ، ہیومن رائٹس غیر قانونی ادارہ ہے ، جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس

خبرنمبر4

کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی نیدر لینڈز کو 160 رنز سے شکست ، 340رنز ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی ٹیم 179رنز پر آئوٹ، نداما نورو 41، اسکاٹ ایڈورڈز 38رنز بنا کر نمایاں ، عادل رشید اور معین علی کی 3،3وکٹیں ، انگلینڈ نے پہےل بیٹنگ میں 9وکٹوں پر 339رنز بنائے ۔ بین اسٹوکس 108، ڈیود ملان 87رنز بنا کر ٹاپ اسکورر،