خبرنمبر1

پاکستانی ٹیم منتخب کرنے والے انضمام الحق نے ذکا اشرف اور کرکٹ بورڈ دونوں کو نشانے پر لے لیا۔ کہا ورلڈ کپ کے دوران الزامات تو لگا دئیے گئے لیکن اب بورڈ انکوائری کے لیے نہیں بلا رہا، نہ بورڈ رابطہ کررہا ہے نہ ای میلز کا جواب دے رہا ہے ، نہ بورڈ یہ بتا رہا ہے کہ کس چیز کی انکوائری ہو رہی ہے ، استعفی منظور نہ ہونے کا ٹی وی سے علم ہوا۔ ذکا اشرف ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ذکا اشرف ایکسٹینشن کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں ، تین چار مہینوں میں آپ کیا کر لیں گے ؟ انضمام بطور چیف سلیکٹر مستعفی ہو چکے ، بورڈ کاانضمام پر مفادات کے ٹکرائو کا الزام ،

خبرنمبر2

انضمام الحق کی ای میل مل گئی ہے ، تحقیقات کر لیں پھر جواب بھی دیں گے ، انہیں بلائیں گے بھی ، پی سی بی کا انضمام الحق کے الزام پر موقف سامنے آ گیا۔ بورڈ نے کہا انضمام الحق کو خوب پتا ہے کہ تحقیقات مفادات کے ٹکراؤ کی ہو رہی ہیں ، تحقیقات پر انضمام کو میڈیا ٹاک نہیں کرنی چاہیے ، وہ استعفیٰ دے کر 6ماہ تک میڈیا ٹاک نہیں کر سکتے ، لگتا ہے قانون توڑ کر انضمام خود اب پی سی بی کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے ، چیئرمین پی سی بی پر یہ الزام درست نہیں کہ وہ دوسروں پر ذمے داری ڈال رہے ہیں ، ٹیم اچھا کرے یا برا، پی سی بی ٹیم کے پیچھے کھڑا ہے ، تین چار مہینوں کے ایکسٹینشن کی بات انضمام کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے ، چیئرمین پی سی بی کا مطلب یہ تھا کہ سب کو فری ہینڈ دیا ہے کوئی تبدیلی نہیں کی ، انضمام بڑے کرکٹر ہیں پی سی بی ان کی عزت کرتا ہے ، نیت خراب ہوتی تو استعفیٰ قبول کرلیا ہوتا، انضمام نے بھی استعفے میں  نہیں لکھا کہ وہ پی سی بی کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے ، الزامات ثابت نہ ہوں تو انضمام دوبارہ عہدہ سنبھالیں ۔

خبرنمبر3

ایک معیاری ہیلمٹ آپ کو ٹائم آئوٹ ہونے سے بچا سکتا ہے ، موٹرسائیکل سوار کے لیے ہیلمٹ لازمی ، پنڈی ٹریفک پولیس کی نئی ہیلمٹ آگاہی مہم شروع ، ورلڈ کپ میں سری لنکن بیٹر کے ٹائم آئوٹ ہونے کی مثال دے دی ، دو روز پہلے میتھیوز خراب ہیلمٹ کے باعث ٹائم ائوٹ قرار پائے تھے ۔

خبرنمبر4

84فیصد افراد نے پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دینے کا فیصلہ اچھا قرار دیا، 69فیصد نے امید ظاہر کی کہ افغان شہری واپس لوٹ جائیں ، گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 64فیصد افراد کا خیال ہے کہ افغانوں کے جانے سے امن بہتر ہوگا، 55فیصد افراد سمجھتے ہیں کہ افغان شہریوں کے اپنے وطن واپس جانے سے پاکستانی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔ گیلپ پاکستان کے سروے کے لیے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان سے ساڑھے سات سو سے زائد افراد کی رائے لی گئی ۔

خبرنمبر5

ن لیگ کے قائد نوازشریف کی مرحوم رانا مقبول احمد کے گھر آمد، رانا مقبول احمد اور اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، والدین کا سایہ سر سے اٹھ جانا بہت برا غم ہوتا ہے ، ہم یہ صدمے جھیل چکے ہیں ، رانا مقبول احمد کی وفات سے قریبی دوست سے محروم ہو گئے ہیں ۔

خبرنمبر6

نگران وزیراعلیی سندھ کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس، وزیر صحت کو بلایا پر وہ نہیں آئے ، اجلاس بیچ میں چھوڑ کر چلا گیا، وجہ وزیراعلیٰ سے دریافت کی جائے ، وزیراعلیٰ مقبول احمد باقر کہتے ہیں محکمہ صحت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ، پیسے ، اسٹاف کم ہے ، چیزیں دستیاب نہیں ، پہلے چیزیں فراہم کریں پھر سوالات کریں ، وزیراعلیٰ اپنی پسند کا کوئی وزیر صحت لے آئیں ، ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ اجلاس بیچ میں چھوڑنے کی بات سچ نہیں ،