خبرنمبر1
چترال میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ، پاک افغان بارڈر کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ، 4زخمی ، آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ، مقامی لوگوں کی جانب سے فورسز کے آپریشن کو سراہاگیا۔ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ،
خبرنمبر2
190ملین پاؤنڈ اسکینڈل ، بشریٰ بی بی 13نومبر کو نیب میں طلب ، بطور ملزم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت، القادر یونیورسٹی کو ملنے والے فنڈز کا ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت، کیس میں فرحت شہزادی کی بھی نیب طلبی ، پراجیکٹ میں عطیات اور عطیہ کنندگان کی تفصیل بھی فراہم کرنے کی ہدایت،
خبرنمبر3
چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر میں تجوری کرنا بھررہا تھا؟کروڑوں روپے کے تحائف، ہار تجوری میںڈالے جاتے تھے ، صدر آئی پی پی علیم خان کا خطاب ، کہا 20سال میرٹ کی رٹ لگانے والے کے میرٹ سے بزدار نکلا، فرح شہزادی نے افسران کی بولیاں لگائیں ، 3کروڑ کا ڈی سی اور 5کروڑ کا کمشنر لگایا جاتا تھا، جہانگیر ترین نے راولپنڈی میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کا افتتاح کر دیا۔ خطاب میں کہا عوام کیلئے نیا پاکستان بنائیں گے جس میں انصاف ہوگا، وزیراعظم کی کرسی پر جس کو ہونا چاہیے تھا اس کو نہیں بٹھایا گیا۔ جب وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے تو اسی رنگ میں رنگ گئے ۔
خبرنمبر4
ایس آئی ایف سی کے تحت صنعتکاری میں سرمایہ کاری کے لیے ون اسٹاپ شاپ لانے کا فیصلہ ، اجلاس میں خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی حائل رکاوٹوں پر غور، ون اسٹاپ شاپ کے قیام سے سرمایہ کاروں کو جلد سہولتیں ملیں گی ۔


