خبرنمبر1
وسطی پنجاب میں ایک بار پھر اسموگ میں بے پناہ اضافہ، آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور آج پھر دوسرے نمبر پر ، فضائی معیار کل سے بھی خربا، ایئر کوالٹی انڈیکس333پر پہنچ گیا۔ کراچی کا فہرست میں چھٹا نمبر، نئی دلی میں دیوالی کے بعد فضائی آلودگی میں اضافہ، اسموگ سے متاثرہ شہروں میں ماہرین کی عوام کو احتیاطی تدابیر کی ہدایات، ماسک کا استعمال ضروری بنائیں ، اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت ڈیڑھ بجے ہو گی۔ عدالت نے سرکاری اداروں سے رپورٹ طلب کر رکھی ہیں ۔ پنجاب حکومت نے اسموگ روکنے کے لیے گزشتہ روز سمارٹ لاک ڈائون کے احکامات واپس لے لیے تھے ۔
خبرنمبر2
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، کاروبار کے دوران پہلی بار 100انڈیکس 56ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ انڈیکس میں 7949پوائنٹس اضافے کے ساتھ 56ہزار 140پر پہنچ گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 17پسے مہنگا، 287.20روپےکا ہوگیا۔
خبرنمبر3
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں مندی اعتماد کے فقدان کی وجہ سے تھی ، 30جون کو آئی ایم ایف قرض منظور ہوا تھا، معیشت سے متعلق اہم اقدامات اٹھائے گئے جس سے مارکیٹ میں تیزی آئی اور اعتماد بحال ہوا ، معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں انٹریسٹ ریٹ میں کمی کا بھی امکان ہے ۔ معاشی ماہرین کو امید ہے کہ آئندہ دنوں میں آئی ایم ایف ریویو بھی باآسانی مکمل ہو جائے گا۔
خبرنمبر4
آئی ایم مشن سے پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے ہوں گے ۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ ایف بی آر ، اسٹیٹ بینک اور وزارت توانائی کے ساتھ ہونے والے پالیسی مذاکرات میں آئی ایم ایف کو سخت مذاکرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ معاشی ٹیم کے مذاکرات 15نومبر تک مکمل ہوں گے ۔
خبرنمبر5
نگران وفاقی کابینہ نے جیل ٹرائل کے لیے وزارت قانون کی سمری منظور کرتے ہوئے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی کے جیل ٹرائل کی منظوری دیدی،سیکیورٹی خدشات کے باعث سائفر کیس کے جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمد قریشی کے خلاف 14نومبر کو سائفر کیس کی سماعت کو اڈیالہ جیل میں ہوگی ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی اوپن کورٹ سماعت کیلئے درخواست ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے ۔
خبرنمبر6
چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت الیکشن کمیشن کیس کی سماعت آج ہو گی ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی شروع کیے جانے کا امکان ، الیکشن کمیشن نے اسد عمر اور فواد چودھری کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے ۔
خبرنمبر7
شہر یار آفریدی کے خلاف قانونی نظر بندی پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ، ایس ایس پی اسلام آپریشنز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت، ایس ایس پی آپریشن کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے معذرت، کیس خارج کرنے کی استدعا، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ یہ انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے سے متعلق کیس ہے ، یہ کسی کی انا کا مسئلہ نہیں بلکہ عدالتی وقار کا معاملہ ہے ، جو کام قانون کے مطابق نہیں ہوگا اس کے نتائج آئیں گے ، ملزمان کے وکلا کی تیاری کیلئے وقت دینے کی استدعا منظور، ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن سمیت دیگرافسران پر فرد جرم عائد کی جا چکی ۔
خبرنمبر8
خیبرپختونخوا کی نئی نگران کابینہ میں پچھلی کابینہ کے بیشتر وزرا کے برقرار رہنے کا امکان ، کابینہ میں نئے وزرا بھی شامل کیے جائیں گے ۔ نئے وزرا کے ناموں پر مشاورت جاری ، نگران کابینہ کی حلف برداری تقریب سہ پہر 3بجے ہو گی ۔
خبرنمبر9
غزہ میںاسپتالوں میں علاج نہ ہونے سے زخمی دم توڑنے لگے ، الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلیمہ کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش، اور علاج کی سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن تھیٹر بند ہو چکے ، جسے آپریشن کی ضرورت ہوتی ہے دم توڑ دیتا ہے ، ہم کچھ نہیں کرپاتے ، وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچوں کو انکوبیٹر سے نکالنا پڑ گیا۔ انہیں پانی سے گرم رکھنے کی کوشش کررہے ہیں ، آئی سی یو میں متعدد بچے دم توڑ چکے ہیں ۔ القدس اسپتال کے بعد عدوان اسپتال نے بھی مکمل طور پر کام بند کردیا۔ اسرائیل کا دعوی ہے کہ الشفا اسپتال سے نکلنے کیلئے راہداری دی گئی ہے ۔ ہلال احمر کے مطابق جان کے ڈر سے کوئی اسپتال سے نہیںنکلا رپورٹنگ کے دوران اسپتال پر اسرائیلہ حملہ کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا۔
خبرنمبر10
فلسطینی مزاحمت کاروں نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے ہتھیار استعمال کرنےکی وڈیو جاری کر دی۔ 2روز پہلے اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعوی کیا گیا تھا ۔ لبنان سرحد حزب اللہ اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں تیز، حزب اللہ کے میزائل حملے میں 7اسرائیلی فوجی 10دیگر زخمی، اسرائیلی کے جنوبی لبنان میں حماس کے اہداف پر حملے ، امریکا کے شام میں ایران اور حامی گروپس کی تنصیبات پر حملے ، ایران کے حامی گروپس کے 6سے7 ارکان کے جاں بحق ہونے کی اطلاع،
خبرنمبر11
اگر لاپتا شہری صوبائی حکومت کے پاس نہیں ہیں تو کہاں گئے ؟اسمان اور زمین کے درمیان کہیں بھی ہیں ڈھونڈ کر پیش کیا جائے ۔ سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے کیس میں جے آئی ٹی سربراہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔عدم پیشی پر تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری ، دو کمسن لڑکیوں سمیت چار افراد کو بازیاب کروا کر رپورٹ دینے کا حکم ۔ عدالت نے کہا شہری پیش کریں ورنہ آئی جی سندھ کو طلب کرلیں گے ۔
خبرنمبر12
کراچی میں سہراب گوٹھ کے الآصف اسکوائر پر غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن مکمل، 300کے قریب افراد کوحراست میں لیا گیا ۔ ایس پی سہراب گوٹھ کا کہنا ہے کہ کوائف مکمل نہ ہونے پر مشتبہ افراد کو ہولڈنگ کیمپ منتقل کیاجارہا ہے ۔ طورخم بارڈ سے مزید 3ہزار43غیر قانونی مقیم غیر ملکی واپس چلے گئے ۔ خیبرپختونخوا حکومت نے غیر قانونی مقیم افغانوں کا ڈیٹا مرتب کرلیا۔ صوبے کے بڑے شہروں میں 22ہزار347غیرقانونی مقیم افغانوں کی نشاندہی
خبرنمبر13
ملک بھر میں ملیریا اور ڈینگی کے وار برقرار، کراچی میں گزشتہ روز ملیریا کے 16 اور ڈینگی کے 14کیس رپورٹ ، ترجمان شعبہ صحت سندھ کے مطابق ایک روز میں ملیریا کے 2248کیس جبکہ رواں ماہ صوبہ سندھ میں ڈینگی کے 200کیسز رپورٹ ہوئے ۔ پنجاب میں بھی ڈینگی بے قابو، 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 139نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ لاہور میں 69، گوجرانوالہ 23، فیصل آباد میں 15، راولپنڈی 14،ملتان9، نارووال میںڈینگی کے 2مریض رپورٹ ہوئے ۔


