خبر نمبر 1

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملک کی تاریخ کی ریکارڈ ترین سطح پر 100 انڈیکس پہلی بار 56 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ٹریڈنگ کے دوران 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز پر شرح سود میں کمی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال انٹر بینک میں ڈالر 47 پیسے مہنگا 287 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ۔۔۔

خبر نمبر 2
71 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی راہ ہموار کرنے کا چیلنج ایک اقتصادی جائزہ مذاکرات کا آخری رانڈ پاکستان اور آئی ایم ایف میں پالیسی سطح کے مذاکرات پاکستانی حکام ایکسچینج ریٹ پالیسی اور شرح سود پر بریفنگ سرکاری اداروں میں اصلاحات نے نجکاری پروگرام کی پیشرفت پر بھی بات چیت بیرونی فائنانسنگ مالی قطار اور محصولات پر مزید مطالبات کا امکان۔۔۔

خبر نمبر 3
جیل میں ہونے کے باعث توہین الیکشن کمیشن کیس میں عدم پیشی چیئرمین پی ٹی آئی فواد چوہدری، اسد عمر پر فرد جرم عائد نہ ہو پائی سیکرٹری داخلہ کی تحریری رپورٹ جیل میں سماعت کی تجویز ممبر الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیے الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے ہمارے اپنے رولز ہیں آئین اور الیکشن ایکٹ کے علاوہ ہم پر کوئی اور قانون لاگو نہیں ہوتا سماعت چھ دسمبر تک ملتوی۔۔۔

خبر نمبر 4
190 ملین پانڈ سکینڈل کی تحقیقات بشری بی بی اور فرح گوگی کی آج نیب راولپنڈی آفس میں طلبی خاتون اول کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب اور دستاویزات پر احتساب بیورو کا عدم اطمینان۔۔۔

خبر نمبر 5
نواز شریف کی بلوچستان میں سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں ایک دن کے لیے موخر لیگی قائد آج کی بجائے کل کوئٹہ جائیں گے میاں شہباز شریف بھی ساتھ ہوں گے بلوچستان کی بعض سیاسی شخصیات کی نون لیگ میں شمولیت متوقع ہے۔۔۔

خبر نمبر 6
انتخابی جوڑ توڑ نون لیگ سندھ میں متحرک جی ڈی اے اور جے یو آئی کے بعد ایم کیو ایم کے ساتھ بیٹھک سعد رفیق بولے وسائل کی منصفانہ تقسیم کا فارمولا بنانے کا وقت آگیا سندھ میں عوامی امنگوں کا ترجمان سیاسی اتحاد بننا چاہیے کہ یہ نہ ہو کہ ووٹ کسی کو پڑے پرچی کسی اور کی نکلے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں جہاں عوام کی حکمرانی ہوگی آئین کو عوام کی حفاظت کے قابل بنانا ہوگا۔۔۔

خبر نمبر 7
مٹھی میں پاکستان پیپلز پارٹی کا آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرکٹ گرانڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل بلاول بھٹو زرداری جیالوں کا لہو گرمائیں گے۔۔۔

خبر نمبر 8
ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی کو دل کا دورہ این آئی سی وی ڈی منتقل آپریشن جاری روف صدیقی کو ہائی کورٹ پیشی کے دوران سینے میں تکلیف ہوئی۔۔۔

خبر نمبر 9
خیبر پختون خواہ کے نگران وزیراعلی ارشد حسین نے ذمہ داریاں سنبھال لیں وزیراعلی سیکرٹیریٹ پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی، عملے کی مختلف امور پر بریفنگ۔۔۔

خبر نمبر 10
غزہ میں انٹرنیٹ بلیک آٹ کی آڑ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اسرائیلی فوج کا ہسپتالوں پر دھاوا الشفا ہسپتال میں مریضوں اور زخمیوں کا داخلہ بند 100 سے زائد لاشیں تدفین کی منتظر القدس ہسپتال میں بھی ادویات ختم رفاہ، جبالیہ، خان یونس میں اسرائیلی طیاروں کی پھر وحشیانہ بمباری کئی رہائشی عمارتیں تباہ شفا ہسپتال پر اسرائیلی اسنائپرز کی فائرنگ تین نرسیں 12 مریض شہید حملوں میں اوسطا 320 فلسینی روزانہ شہید ہو رہے ہیں اقوام متحدہ کا اظہار تشویش غزہ کے ہسپتالوں میں لڑائی نہیں چاہتے امریکہ کا اسرائیل کو پیغام۔۔۔

خبر نمبر 11
غزہ میں بہادری کی نئی داستان رقم القسام برگیڈ کے بھرپور جوابی حملے جاری درجنوں بکتر بند گاڑیاں اور ٹینکس تباہ متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک ڈرون کے ذریعے ٹینک پر حملے کی تازہ ویڈیو جاری عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں گھسنے والے 80 اسرائیلی ٹینک ریڈار سے غائب ہوئے لبنان سے حزب اللہ کا اینٹی ٹینک میزائل حملہ سات فوجیوں سمیت 10 صیہونی زخمی۔۔۔
خبر نمبر 12
فلسطینی مزاحمت کو توڑنے کی صلاحیت کا دعوی کرنے والے فریب میں ہیں ہمارے حوصلوں کو ختم نہیں کیا جا سکتا جنگ جتنی طویل ہوگی غزا کی ریت میں دشمن کے پاں اتنے ہی زیادہ دھنس جائیں گے حماس رہنما اسامہ حمدان کی پریس کانفرنس ایمسٹر ڈیم میں ماحولیاتی کارکن کا فلسطین سے اظہاریکجہتی اسرائیل کے حامی شخص کی مائیک چھیننے کی کوشش سیکیورٹی اہلکاروں نے باہر نکال دیا۔۔۔

خبر نمبر 13
غزہ میں سیز فائر کی کوششیں تیز امریکی صدر کا قطر کے امیر سے ٹیلیفون رابطہ غزہ کی صورتحال پر بات چیت شیخ تمیم بن حمدالثانی کا شہریوں کا قتل عام بند کرنے فوری جنگ بندی اور رفاہ بارڈر مستقل بنیادوں پر کھلوانے کا مطالبہ امریکی وزیر خارجہ کا بھی قطری وزیراعظم کو فون یرغمالیوں، کی رہائی امداد کی ترسیل اور زخمیوں کی منتقلی پر تبادلہ خیال۔۔۔

خبر نمبر 14
بائیڈن انتظامیہ بزدل ہے امریکی صدارتی امیدوار کارنیل ویسٹ برس پڑے کہا لڑائی میں وقفہ نہیں مکمل جنگ بندی کی جائے فلسطینیوں سے محبت کرتے ہیں نفرت کسی سے نہیں ہر اس شخص کے ساتھ ہیں جو محکوم اور مظلوم ہے انتخابی ریلی سے خطاب۔۔۔

خبر نمبر 15
غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کریک ڈان کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس کا بڑا آپریشن 5 سو فلیٹس کی تلاشی 300 مشتبہ افراد زیر حراست کوائف مکمل نہ ہونے پر ہولڈنگ کیمپ منتقلی حیدرآباد میں بھی 25 افغان باشندے گرفتار۔۔۔

خبر نمبر 16
کراچی میں لٹیرے بے خوف مرغی سپلائی کرنے والی گاڑی کو روک کر لوٹ مار فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی گارڈ جانبحق ڈاکو 18 لاکھ روپے لوٹ کر ‘نو دو گیارہ’ اورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسجد کے امام مولانا رحیم اللہ جانبحق ہو گئے۔۔۔

خبر نمبر 17
عالمی کپ میں شرکت کے بعد کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم لاہور پہنچ گئے ایئرپورٹ پر شائقین نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے قومی ہیرو کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔۔۔

خبر نمبر 18
نان اسٹاپ ایکشن کو بریک لگ گیا، ورلڈ کپ کا رانڈ مرحلہ ختم کرکٹ کی عالمی جنگ میں آج آرام کا دن ٹاپ چار ٹیمیں بھارت، جنوبی افریقہ ،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل کھیلیں گیں پہلا سیمی فائنل بدھ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ممبئی میں ہوگا دوسرے سیمی فائنل میں جمعرات کو جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔۔

خبر نمبر 19
اور سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ اے ٹی پی فائنلز کا آغاز عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے ہولگررون کو ہرا دیا جانک سنر نے یونان کے اسٹیفانوس کو اپ سیٹ شکست دی۔ ۔۔