خبرنمبر1
نوازشریف الیکشن کے پہلے لاڈلے کی چھاپ مٹانے کے خواہشمند، ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف مخالفین کی جانب سے خود کو لاڈلا کہے جانے پر پریشان، نوازشریف نے منشور کمیٹی کو بیانیہ تیار کرنےکا کہہ دیا۔ نوازشریف اس تاثر سے پریشان ہیں کہ وہ لاڈلے ہیں ۔ مقدمات میں عدالتوں سے کلین چٹ ملنے کے بعد اقتدار میں واپسی کے لیے تیار ہیں جن میں وہ سزا یافتہ اور نااہل قرار دئیے جا چکے تھے ۔
خبرنمبر2
پیپلزپارٹی کی آج مٹھی میں جلسے کی تیاری، ماروی گرائونڈ میںپنڈال سج گیا، سٹیج تیار، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو جلسے سے خطاب کریں گے۔ شرجیل میمن کہتے ہیں ہمیں کسی اتحاد سے کوئی نہیں ، عوام میں جا کر اپنی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
خبرنمبر3
لاہور میں 14 سالہ لڑکے کی خطرناک ڈرائیونگ نے خاندان اجاڑ دیا، 6 افراد جاں بحق، لاہور کے علاقے ڈیفنس 7 میں کار حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، حادثہ تیز رفتار چودہ سالہ کار سوار لڑکے کی وجہ سے پیش آیا۔واقعہ ڈی ایچ اے فیز سیون میں رات گئے پیش آیا، رفاقت علی اپنی فیملی کے ہمراہ بیٹی کے سسرال جا رہا تھا، کہ تیز رفتار کار ان کی گاڑی سے ٹکرائی، جس سے رفاقت کی 45 سالہ بیوی رخسانہ، 27 سالہ بیٹا حسنین، 23 سالہ بہو عائشہ، 30 سالہ سجاد داماد، اور 4 سالہ نواسی انابیہ اور 4 ماہ کا پوتا حذیفہ شدید زخمی ہو گئے۔
خبرنمبر4
ورلڈ کپ کے بعد غیر ملکی کوچ نے پی سی بی سے راہیں جدا کر لیں، ورلڈ کپ کے بعد غیر ملکی کوچ نے پی سی بی سے راہیں جدا کر لیں۔ ورلڈ کپ میں پاکستان کی بدترین کارکردگی کے بعد جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے پی سی بی سے راہیں جدا کر لیں۔ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر ناکامی کے ساتھ ختم ہوتے ہی قومی ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے پی سی بی کے ساتھ اپنا سفر ختم کر دیا۔مورنی مورکل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کواپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے اور وہ قومی ٹیم کی ذمے داریوں سے علیحدہ ہو کر اپنے ملک جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی لیگ میں مصروف ہو گئے ہیں۔جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر مورنی مورکل کا پی سی بی کے ساتھ رواں سال جون میں 6 ماہ کا کوچنگ معاہدہ ہوا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ کے لیے سابق پاکستانی پیسر عمر گل مضبوط امیدوار ہیں۔


