خبر نمبر 1
پاکستان اور آئی ایم ایف کی پالیسی سطح کے مذاکرات شروع نگران وزیر خزانہ کی زیر صدارت ایف بی آر وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک حکام شریک آمدن بڑھانے اخراجات میں کمی اور زر مبادلہ کی دستیابی کا پلان زیر غور ادارہ جاتی اصلاحات ایکسچینج ریٹ اور بجٹ خسارہ کم کرنے کے اقدامات بھی پالیسی مذاکرات میں شامل ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق تین روزہ بات چیت اور پہلے جائزے کی کامیابی پر پاکستان کو 71 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط ملے گی۔۔۔

خبر نمبر 2
نگران حکومت پیٹرولیم قیمتوں پر عوام کو مزید ریلیف دینے کے لیے کوشاں ڈیزل 8اور پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے لیٹر سستی ہونے کا امکان مٹی کے تیل ساڑھے چار روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے کمی متوقع وزیر خزانہ نگران وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کل حتمی منظوری دیں گے۔۔۔

خبر نمبر 3
اسموگ کی خراب صورتحال لاہور ہائی کورٹ کی دفاتر میں دو روز ورک فرام ہوم کرنے کی ہدایت اسکولوں کو ہفتے میں دو روز کے لیے بند کرنے کا عندیا بھی دے دیا جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے شہروں کی فضا بہت الودہ ہے اگر پانچ منٹ میں ٹریفک بند ہو تو پورے شہر میں نظام درہم برہم ہو جاتا ہے وکیل ایل ڈی اے نے کہا ہم نے صرف 70 روز میں انڈر پاس تعمیر کرایا ہے جواب میں عدالت نے کہا اس تعمیر کے بعد جو اسموگ آئے گی وہ پوری سردیاں ہم بھگتیں گے عدالت نے سماعت خود تک ملتوی کر دی۔۔۔

خبر نمبر 4
غزہ کے اسپتالوں میں آگ اور خون کا کھیل نہیں دیکھنا چاہتے، امریکہ نے اسرائیل کو متنبہ کر دیا نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جیک سلیوان نے کہا کہ ہم نے اسرائیل کو واضح پیغام پہنچایا ہے کہ ہسپتالوں میں شہریوں اور علاج کے لیے موجود مریضوں کو نشانہ نہ بنائے۔۔۔

خبر نمبر 5
برطانوی وزیراعظم نے وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو عہدے سے برطرف کر دیا برطانوی میڈیا کے مطابق سویلا نے فلسطینیوں کے حامی مارچ سے نرمی برتنے پر پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر عوامی سطح پر سخت رد عمل آیا۔۔۔

خبر نمبر 6
منی لانڈرنگ کیس احتساب عدالت نے مونس الہی کو اشتہاری قرار دے دیا مونس الہی کے تمام بینک اکانٹس منجمد کر دیے گئے نیب نے مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔۔۔

خبر نمبر 7
بلوچستان کی مردم شماری کے خلاف کیس سپریم کورٹ نے قانونی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان کو نوٹس جاری کر دیا جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر کسی نے اعتراض نہیں کیا تھا وکیل کامران مرتضی نے کہا مشترکہ مفادات کونسل کی مکمل نہیں تھی۔۔۔

خبر نمبر 8
بغیر ادائیگی نو مرلہ زمین پر سڑک کی تعمیر سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی عدالت نے جرمانے کی رقم بھی زمین مالک کو ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔۔۔

خبر نمبر 9
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی خیبر پختونخواہ آمد چارسدہ میں سابق نگران وزیراعلی اعظم خان کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی بولے ملک کے لیے اعظم خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کا خلا کبھی پورا نہیں ہوگا۔۔۔

خبر نمبر 10
اور کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کی مسلسل نویں فتح اپنی کرکٹ تاریخ کا نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا آخری لیگ میچ میں انڈیا نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دی میگا ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل بدھ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا