تہران(ای پی آئی ) ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ پر بات چیت کیلئے پاکستانی وفد ایران پہنچ گیا ہے ۔ پاکستانی وفد کی نگران وزیر توانائی محمد علی کر رہے ہیں ۔
وفد میں پیٹرولیم ڈویژن کی کمپنی انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز کے ایم ڈی ندیم باجوہ بھی شامل ہیں جب کہ نگران وزیر توانائی محمد علی ایرانی ہم منصب سے مذاکرات کریں گے جس میں انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز کے حکام بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن منصوبے میں پاکستان اپنے حصے کی پائپ لائن کی تعمیر کی ڈیڈلائن میں توسیع کی درخواست کرے گا،
جرمانے سے بچنے کیلئے پاکستان کو مارچ 2024 تک ایرانی سرحد تک اپنے حصے کی پائپ لائن تعمیر کرنی ہے۔